آہ نفس بدکار کی تباہ کاریاں
آہ نفس بدکار کی تباہ کاریاں
کل کی بات ہے جو ایک دلخراش خبر آپ نے پڑھی اور دیکھی تھی ،لیکن کل کی خبر میں اور آج کی خبر میں تھوڑا سا فرق ہے ،کل والی خبر میں روبینا خان پشپا دیوی بنی تھی ، اور فی الحال زندہ ہے
لیکن آج کی خبر میں لکھنو کے مڑیاوں گاوں کی عشرت پروین جو سونی تیواری بنی تھی اس وقت دنیا میں نہیں ہے ،کیوں کہ اس کے ساتھ بھی وہی ہوا جو عموما ہر مسلم سے ہندو بنی لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے
تازہ معاملہ لکھنو کے “مڑیاوں گاوں” کا ہے ،جہاں پشپیندر تیواری جم ٹرینر تھا اور اسی جم میں اپنی صحت کی حفاظت کے لیے عشرت پروین بھی جاتی تھی
ٹریننگ کے دوران ہی دونوں میں ناجائز تعلق ہوا ،اور پھر عشرت پروین اپنے حقیقی انجام سے بے پرواہ ہو کر عشرت پروین سے سونی تیواری بن گئ ،دین چھوڑا،گھر چھوڑا ،عزیز و اقارب کے دلوں کو چھلنی کیا ،اور سب سے بڑی بغاوت یہ کی کہ اپنا سچا مذہب ترک کیا ،شرک کو اختیار کیا اور سونی تیواری بن کر پشپیندر کے ساتھ رہنے لگی
عموما اس طرح کے تعلقات چند ماہ ہی درست چلتے ہیں کیوں کہ یہاں ایک دوسرے کے ساتھ باوفا رہنے کا سوال ہی نہیں ہوتا ،جو شخص اپنے مذہب و ملت سے غداری کرے وہ کسی کے ساتھ بھی باوفا نہیں ہو سکتا چاہے وہ کوئی مسلم لڑکی ہو یا مسلم لڑکا ،یہاں بھی ایسا ہی ہوا محبت کا یہ بھوت چند روز میں ہی اتر گیا ،اور سونی تیواری پر پشپیندر کو یہ شک ہوا کہ وہ کسی اور سے بات کرنے لگی
اسی شک کی بنیاد پر پشپیندر نے سونی تیواری کو قتل کر ڈالا ،ایسے ہی لوگوں کے لیے کسی نے کہا تھا کہ _ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم !
ایسا یہ ایک معاملہ نہیں ہے ،بلکہ اکثر و بیشتر واقعات ایسے رونما ہو رہے ہیں، اور مسلم لڑکیاں نہ صرف یہ کہ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہی ہیں بلکہ دین و ایمان بھی کھو رہی ہیں
لہذا اس آگ کو روکنے اور مزید نقصان سے بچنے کے لیے کوئی مؤثر اور پرزور تحریک چلانے کی ضرورت ہے ،اور اس طرف سنجدیگی سے اہل خرد کو توجہ دینے کی ضرورت ہے
اللہ پاک مسلم لڑکیوں کی حفاظت فرمائے _ آمین ثم آمین
خیر اندیش: محمد مجیب الرحمٰن رہبر
-
- دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ
- کثرت مدارس مفید یا مضر
- نفرت کا بلڈوزر
- ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔
- گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات
- مسجدوں کو مندر بنانے کی مہم
- اورنگزیب عالمگیرہندوکش مندرشکن نہیں انصاف کا علم بردارعظیم حکمراں
- سنیما کے بہانے تاریخ گری کی ناپاک مہم
- دہلی میں دو طوفان
- سپریم کورٹ کا امتحان
- باون گز کا قاتل
- کیا کانگریس کو کارپوریٹ کا ساتھ مل رہا ہے ؟
Pingback: اے کاش اتر جائے ترے دل میں میری بات ⋆ اردو دنیا تحریر - ڈاکٹر میم الف نعیمی