تحفظِ ناموس رسالتﷺ کے لیے اعلیٰ حضرت نے مثالی خدمت انجام دی
تحفظِ ناموس رسالتﷺ کے لیے اعلیٰ حضرت نے مثالی خدمت انجام دی
مسجد معینیہ میں نوری مشن کے تحت عرسِ اعلیٰ حضرت کا اہتمام و کتاب کی تقسیم
مالیگاؤں: اعلیٰ حضرت نے فقہ حنفی پر مثالی کارنامہ “جدالممتار” اور “فتاویٰ رضویہ” کی شکل میں انجام دیا
جس کی افادیت فقہاےکرام بجا طور پر سمجھتے ہیں- آپ کا عظیم کام ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفظ ہے- بارگاہ رسالت کے گستاخوں کی عُقدہ کشائی ہے۔
اعلیٰ حضرت نے ہند میں اٹھنے والے فتنوں کا سدِ باب فرمایا۔ اس طرح کا اظہار خیال 23 ستمبر 2022ء بروز جمعہ قبل از جمعہ مسجد اہلسنّت معینیہ میں جناب سید اظہر قادری نے کیا
آپ نے اعلیٰ حضرت کے اشعار کی توضیح میں کہا کہ ہر ہر شعر کتاب و سُنّت کی روشنی میں نظم ہوا
تحفظ ناموس رسالت کے لیے اعلیٰ حضرت نے صحابہ و اہل بیت اور سلفِ صالحین کا اتباع کیا اور دشمنانِ بارگاہِ رسالت سے دوری کا درس دیا
ازیں قبل غلام مصطفیٰ رضوی نے تمہیدی گفتگو میں کہا کہ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اعزاز ہے کہ آج ذکرِ اعلیٰ حضرت کی محفلیں جہان بھر میں سج رہی ہیں اور اردو زبان کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا نغمہ اعلیٰ حضرت کا قصیدۂ سلامیہ ہے:
مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزم ہدایت پہ لاکھوں
سلام نوری مشن کی طرف سے منعقدہ اس تقریب عرس میں حافظ شاہد رضا نے قل شریف پڑھا- سلام و دعا پر تقریب اختتام پذیر ہوئی- اخیر میں نوری مشن کی نئی اشاعت “امام احمد رضا تحقیق کے آئینے میں” شرکا میں تقسیم کی گئی
محفل سجانے میں فرید رضوی، معین پٹھان رضوی، شہزاد برکاتی، آصف شیخ رضوی، امین علی رضوی، سعد رضوی نے حصہ لیا۔
رپورٹ نوری مشن، اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹرنے ارسال کی
مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ
معزز علماے اہل سنت سے مودبانہ گزارش
مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک نظر میں
Pingback: بد مذہبوں سے دوری کیوں ضروری ہے ⋆ فرحان المصطفے نظامی