اسلام میں ادب و تعظیم کا مقام

Spread the love

اسلام میں ادب و تعظیم کا مقام

دین اسلام ایک سچا اور مکمل دین ہے دین اسلام میں ادب و تعظیم کواہم مقام دیاگیاہے دین ا

سلام میں ادب و تعظیم کا مقام بہت ہی بلندو بالا ہے اس دین اسلام میں ہرایک کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہیں دین اسلام ہی ایک منفرد دین ہے جس میں بچے کی ولادت سے آخری سانس تک کے مکمل مسائل بیان کئے گئے ہیں

مثلاََ بچے کی صحیح پرورش عمدہ تعلیم جس سے اللہ تعالیٰ و رسول ِ پاک ﷺ کی صحیح معرفت حاصل ہواور جس سے حلال و حرام کی تمیزپیداہوسکے اور بڑے چھوٹوںکے آداب اور رشتہ داروں کے آداب وشادی بیاہ کے مسائل وغیرہاشامل ہیں اور دین اسلام میں صبح قیامت اور بعد قیامت تک ہونے والے تمام واقعات سے امت مسلمہ کو باخبرکیاگیاہے ا

س اسلام کو اللہ تعالیٰ نے دین کہا ہے اور اس دین اسلام کو اللہ پاک نے پسند کیا ہے قرآن مقدس پارہ تین سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۹ میں اللہ پاک نے فرمایا ۔بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے ۔ اگرچہ ہر نبی کا دین اسلام ہی تھا لیکن اب اسلام سے مراد صرف وہ دین ہے جسے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ لے کر آئے ہیں اور دین

اسلام ہی وہ آخری دین ہے جو قیامت تک باقی رہے گا اور جسے اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لئے حتمی فیصلہ کن اور کامل دین قرار دیاہے اور یہی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے

۔قرآن مقدس پارہ ۶ سورہ مائدہ آیت ۳ میں اللہ پاک نے فرمایا ۔آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور تم پراپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ۔

اسی دین اسلام میں شعائراللہ کے ادب اور تعظیم کا حکم موجود ہے چنانچہ اللہ پاک نے قرآن پاک پارہ ۱۷ سورۃ الحج آیت نمبر ۳۲ میں فرمایا ۔او ر جو اللہ کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے۔اور پارہ ۲ سورۃ البقرہ آیت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *