مظفر پور میں آگ زنی کا واقعہ
صوبہ بہار کے ضلع مظفر پور میں جمعہ کے دن زبردست آگ زنی کا واقعہ سامنے آیا جس میں تین افراد جھلسنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔
حادثہ کتھیا تھانہ حلقہ کے جسولی گاؤں میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانا بنانے کے دوران ایک گھر میں آگ لگی جو تیزی کے ساتھ دیگر گھروں تک پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں گھر آگ کی نذر ہو گئے۔
آتشزدگی واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس کی خبر جب پولیس محکمہ اور فائر بریگیڈ محکمہ کو ملی تو ٹیمیں بچاؤ و راحت کاری کے لیے پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔
اس حادثہ میں کئی افراد زخمی ہو گیے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں اور اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
جن تین افراد کی آتشزدگی واقعہ میں موت ہوئی ہے ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کے نام حافظ میاں، ممنیش بیگم اور علینا بیگم بتائے جا رہے ہیں۔
ان کی موت کے بعد گھر والوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
موتی پور کے سی او روی کانت کا واقعہ کے تعلق سے کہنا ہے کہ کئی لوگوں کا گھر جل گیا ہے۔ جلد ہی متاثرہ کنبوں کو معاوضہ کی رقم دی جائے گی، اس کے لیے آگے کی کارروائی کی جا رہی ہے