مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری اور شہید عبدالحمید کو مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نے پیش کیا خراج عقیدت
مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری اور شہید عبدالحمید کو مدرسہ بورڈ کے چیئرمین نے پیش کیا خراج عقیدت
عبدالقیوم انصاری اور شہید عبدالحمید ہمارے لیے مثال راہ : عبدالسلام انصاری
پٹنہ، یکم جولائی :
مجاہد آزادی، خادم قوم عبدالقیوم انصاری اور شہید عبدالحمید کے یوم پیدائش پر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب عبدالسلام انصاری نے خراج عقیدت پیش کیا ہے
جناب عبدالسلام انصاری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف عبدالقیوم انصاری ملک کی آزادی کے لیے انگریزوں کے سامنے کبھی سرنگوں نہ ہوئے اور بعد آزادی قوم کو بیدار کیا ان کی رہ نمائی رہتی دنیا تک کے لیے ایک مثال ہے۔
وہیں عبدالحمید نے ملک کی سرحد کی حفاظت کے لیے اپنے جان کی بازی لگا دی۔
یہ ہمارے نئی نسل کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ دونوں شخصیت یکم جولائی کو ہی اس دنیا میں تشریف لائے تھے یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
یکم جولائی 1905 کو عبدالقیوم انصاری اور یکم جولائی 1933 کو عبدالحمید اس داری فانی میں تشریف لائے۔
جناب عبدالسلام انصاری اس موقع پر فرماتے ہیں کہ محض ایک اتفاق ہے کہ آج ہی کے دن یعنی یکم جولائی کو میرا بھی یوم پیدائش ہے۔
جناب عبدالسلام انصاری مزید فرماتے ہیں کہ عبدالقیوم انصاری کی یہ کوشش تھی کہ مسلمان زیادہ سے زیادہ اعلی تعلیم حاصل کرے اور متحد رہ کر اپنی مضبوط تنظیم قائم کرنے اور اپنے باوقار وجود، بنیادی و آئینی حقوق اور زندگی کی مقاصد کی آئینی طریقے سے تکمیل کے لیے جدو جہد کرے۔
اس مبارک موقع پر میں مسلمانوں سے ان کے مشوروں پر چلنے انہیں اپنی زندگی میں اتارنے اور اس کے ذریعہ سے اپنی زندگی سنوارنے کا پیغام دیتا ہوں۔