اردو صحافت دو سو سالہ جشن

Spread the love

اردو صحافت دو سو سالہ جشن

نئی دہلی: اردو صحافت کے دوسوسالہ جشن کی مرکزی تقریب 30 مارچ کو راجدھانی دہلی میں ہوگی جس میں سابق نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری اور سابق مرکزی وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد بطور مہمان شریک ہوں گے۔

دہلی کے انڈ یا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والی اس اہم تقریب میں جن دیگر مہمانوں نے شرکت کی منظوری دی ہے ، ان میں ہند سماچار جالندھر کے ایڈیٹر وجے کمار چو پڑا، پدم شری پروفیسر اختر الواسع ، آل انڈیا اردوایڈیٹرس کانفرنس کے صدرم ۔ افضل  ممبر پارلیمنٹ ندیم الحق، سینئر صحافی اور شاعر حسن کمال، پروفیسر شافع قدوائی اور ڈاکٹر سید فاروق کے نام قابل ذکر ہیں۔

یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں معصوم مرادآبادی نے بتایا کہ تقریب میں جدوجہد آزادی کے دوران اردوصحافیوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد کیا جاۓ گا۔

شرکاۓ تقریب اردو صحافت کو در پیش موجودہ مسائل اور آزمائشوں پر بھی گفتگو کر یں گے ۔

اس موقع پر اردو کے نایاب اور پرانے اخبارات کے نسخوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اردو صحافت کی تاریخ پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

تقریب کے دوران اردو کے کئی بزرگ اور نامور صحافیوں کو کارنامۂ حیات اخبار کے ایڈیٹر محمد مولوی باقر نے استحصالی برطانوی حکم رانی کے خلاف دلیری سے لکھا اور 1857 کی بغاوت کے دوران حریت پسندوں کا ساتھ دیا۔

برطانوی حکومت نے اختلاف کی بلند ہوتی آواز کو دبانے کے لیے مولوی محمد باقر کوتوپ کے دہانے سے باندھ کراڑ ادیا تھا۔

یہی حال پیام آزادی کے ایڈیٹر مرزا بیدار بخت کا ہوا۔ باوجود یکہ اردوصحافیوں کی ہمت نہیں ٹوٹی اور وہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں کلیدی کردارادا کرتے رہے ۔

معصوم رای ای وی را روایت سے ی معصوم مرادآبادی نے اس موقع پر اردو صحافت سے دل چسپی رکھنے والوں کو دوصد سالہ تقریبات میں دل کی گہرائیوں سے مدعو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیئے اردو صحافت کے فروغ کے لیے ہم سب مل کر کام کر لیں ۔

اس تقریب میں ملک بھر سے جو نامور صحافی شریک ہورہے ہیں ، ان میں روز نامہ آگ، لکھنو کے سابق ایڈیٹر احمد ابراہیم علوی ، روز نامه سیاست حیدرآباد کے نیوز ایڈ یٹر عامر علی خاں ، روز نامہ قومی تنظیم پٹنہ کے ایڈٹر اشرف فرید 

روز نامہ ندیم بھو پال کے نیوز ایڈ یٹر عارف عزیز ، قومی آواز کے ایڈیٹر ظفر آغا ، روزنامہ انقلاب نارتھ کے ایڈیٹر ودودساجد، ہمارا سماج کے ایڈیٹر ڈاکٹر خالد انور اور سینئر صحافی و براڈ کاسٹر قربان علی کے نام شامل ہیں 

4 thoughts on “اردو صحافت دو سو سالہ جشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *