عرس قادری ایوبی میں انوار قرآن سیمینار کا انعقاد
عرس قادری ایوبی میں انوار قرآن سیمینار کا انعقاد
گورکھ پور/کشی نگر (نمائندہ)
18 ویں عرس قادری ایوبی کے موقع پر خانقاہ قادریہ ایوبیہ رضا نگر پپراکنک کشی نگر میں عظیم الشان انوارِ قرآن سیمینار کا انعقاد رئیس التحریر علامہ یاسین اختر مصباحی بانی و مہتمم دارالقلم نئی دہلی کی صدارت ، صدر العلما علامہ محمد احمد مصباحی ناظم تعلیمات جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی قیادت
سراج الفقہا حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی سرپرستی اور مولانا شاہ محمد سبطین رضا قادری ایوبی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ ایوبیہ کی ہدایت و نگرانی میں ہوا ۔ سیمینار کا ذیلی عنوان ” قرآن کریم اور عقائد و احکام” مقرر کیا گیا تھا سیمینار دو نشستوں میں منعقد ہوا جس میں پورے ملک سے علمائے کرام و دانش وران قوم و ملت نے شرکت کی۔
مقالہ پیش کرنے والوں میں مفتی محمد نظام الدین رضوی، علامہ عبد المبین نعمانی چریاکوٹ، مولانا فروغ احمد اعظمی مصباحی سلطان پور پور، مولانا غلام سید علی علیمی سلطان پور، مولانا اختر حسین فیضی مصباحی، مولانا محمد محمود علی مشاہدی، مولانا محمد ہارون مصباحی، مولانا توفیق احسن برکاتی ، اساتذہ اشرفیہ مبارک پور، مولانا محمد شمس الدین مصباحی ، التفات گنج امبیڈکر نگر، مولانا ساجد رضا مصباحی ، داہو گنج کشی نگر
مولانا مفتی محمد نظام الدین مصباحی، جمدا شاہی، مولانا رئیس اختر مصباحی ، سلطان پور، مفتی کمال احمد علیمی ، دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی،مولانا محمد طاہرالقادری مصباحی نظامی، مفتی محمد صادق مصباحی مہراج گنج مولانا زبیر احمد قادری ، جامعہ ایوب نسواں ، پپراکنک، مولانا محمد رضاء المصطفی برکاتی دارالعلوم انجمن اسلامیہ پڈرونہ کشی نگر یوپی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
سیمینار کا آغاز حافظ عطاے رسول و نورالہدی مصباحی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ قاری محمد ہاشم قادری، نور الہدیٰ مصباحی اور صوفی محمد عثمان قادری ایوبی صاحبان نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے۔ اخیر میں پچھلے سال پیش کیے گئے مقالات کا مجموعہ بنام “قرآن کریم اور ذکر رسول” کا رسم اجرا علما و مشائخ کے ہاتھوں عمل میں آیا ، یہ مجلہ 392 /صفحات پر مشتمل ہے جس میں درجنوں وقیع اور معلوماتی مضامین و مقالات شامل ہیں ، جس کا مطالعہ،علم و عمل میں اضافے کا باعث ہوگا۔
اطراف و جوانب کے بہت سے علما و مشائخ نے سیمینار میں شرکت کی جن میں حضرت شریف العلما کے صاحب زادگان مولانا کونین رضا قادری ایوبی، انجینئر محمد حسنین رضا قادری ایوبی، محترم محمد کونین رضا قادری ایوبی ،حافظ غوث اعظم شمسی، مولانا فیض الرحمن ایوبی، مولانا طاہر القادری، مولانا محمد اسلم مصباحی، مولانا داؤد کمال، مولانا عبد السلام ثقافی، مولانا قاری محمد ہاشم مصباحی وغیرہ قابل ذکر ہیں
ان سب کو بھی پڑھیں
صوفی محمد شہاب الدین عرف چھوٹے میاں کے پروگرام سے علامہ عبد الحفیظ کا خطاب
علم و عمل کے بحر ذخار اور چلتی پھرتی لائیبریری کا نام تھا صوفی محمد نظام الدین
مذہب اور سیاست کے مابین رشتوں کی نوعیت
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی