فساد زدگان کی امداد کے لیے قوم کے لوگ آگے آئیں

Spread the love

فساد زدگان کی امداد کے لیے قوم کے لوگ آگے آئیں : ملک الظفر سہسرامی

سہسرام ( پریس ریلیز ) ایک اپیل جاری کرتے ہوئے دارالعلوم خیر یہ نظامیہ سہسرام کے مفتی اور امام شہر حضرت علامہ مولا نا ملک الظفر سہسرامی نے قوم کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ: 

اس وقت ملک کے حالات چند شر پسندوں کی وجہ سے خراب سے خراب تر ہوتے چلے جارہے ہیں اور ملک میں فرقہ پرست ذہنیت کے لوگ بڑے پیمانے پر فساد برپا کرنے کی سازش میں لگے ہوئے ہیں اپنے عقیدے پر قائم رہتے ہوئے اللہ تعالی اور اس کے محبوب رسول ﷺ  کی بتائی راہوں پہ ہم عمل کریں

اللہ تعالی کی نافرمانی کی وجہ سے ہی آج ہم پر اللہ تعالی نے ظالم و جابر حکم راں مسلط کر دیا ہے

ہم اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے آگے آئیں

انہوں آگے فرماتے ہوئے کہا کہ  رام نومی کے موقع پر ملک کی 6 ریاستوں میں ایک سازش کے تحت فساد برپا کرنے کی کوشش کی بہار کے مظفر پور کی مسجد کے میناروں پر چڑھ کر بھگوا جھنڈا لگایا گیا کئی جگہ فساد ہوئے۔

مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے املاک کو فسادیوں نے نذر آتش کیا گھروں اور دکانوں کو بلوائیوں نے لوٹا صرف کھر گون میں 45 دکان اور 29 مکان کو وہاں کی نارنگی حکومت نے پتھر بازی کا الزام لگا کر ان کے مکان و دکان کو بلڈوزر لگا کر زمین دوز کردیا

خود کوسیکولر پارٹی بتا کر مسلمان کا ووٹ لینے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

پچھلے کچھ دنوں سے پورے ملک میں یہ دیکھا جارہا ہے کبھی گاۓ کے گوشت کے نام پر مسلمانوں کو مارا جا رہا ہے تو کبھی داڑھی ٹوپی کے نام پر موت کے گھاٹ اتارا جارہا ہے ۔

کبھی حجاب کبھی حلال گوشت کے نام اکثریتی طبقے کو اقلیتی طبقہ کے خلاف اسلحہ چلانے اور انہیں ملک سے نکالنے کی دھمکی دی جا رہی ہے

حضرت مفتی صاحب نے آگے فرماتے ہوئے کہا کہ ہم اسی سرزمین پر پیدا ہوۓ ہیں اسی سرزمین پر چل کر پل کر جوان ہوئے ہیں اور اسی سرزمینوں پر اپنے نبی کے نام کا کلمہ پڑھتے ہوۓ اپنے مالک حقیقی سے اسی سرزمین میں دفن ہوکر جاملیں گے

ہم کوئی دھواں اور خاک نہیں جوایک ہوا کا جھونکا آۓ گا اور اس ملک سے اڑا کر ہمیں سمندر میں پھینک دے گا

ہم رسول اللہ ﷺ کے ماننے والے زندہ بھی اسی زمین کے اوپر رہیں گے اور مرنے کے بعد بھی اسی ہندستان کی سرزمین کے نیچے رہیں گے

انہوں نے آگے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کھر گون اور سند ہوا اور گجرات کے ہمت نگر میں فساد کے بعد ان کے پاس اس رمضان المبارک میں نہ کھانے کا سامان ہے اور نہ سر چھپانے کی جگہ

اگر ہم اسلام کے ماننے والے پہلے اور آخری نبی ﷺ پر ایمان رکھنے والے ہیں تو ہم پر فرض ہے کہ ایسے وقت میں جہاں تک ممکن ہو سکے اناج رقم اور کپڑے سے ان حضرات کا تعاون کریں۔

ان تک امداد پہنچانے کا ہم لوگوں نے فیصلہ لیا ہے لہذ اہل خیر حضرات کی مدد کی ضرورت ہے رمضان المبارک میں اللہ رب العزت آپ کو اس کے عوض کئی گنا ثواب ونیکی عطا فرماۓ گا

آپ آگے آئیں اور ان کی مدد کریں جو بھی امدادی سامان ورقم سے امداد پہنچا کر کارخیر میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ اس موبائل نمبر پر ذمہ داروں سے رابطہ قائم کر لیں۔

پے فون کے ذریعہ بھی رقم ادا کر سکتے ہیں ۔

9430990786

9006861902

7992441600

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *