قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کی سبھی چودہ بلاکوں میں تشکیل ہوگی کمیٹی
قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کی سبھی چودہ بلاکوں میں تشکیل ہوگی کمیٹی
اردو اساتذہ، اردو اسکول اور اردو طلباء کے مسائل حل کرانے کی ہوگی کوشش : محمد رفیع
گوپال گنج، 18/ جون، قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے دفتر میں ایک نششت سترہ جون کو تنظیم کے ضلعی صدر جناب صاحب حسین کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ جس میں تنظیم کے ریاستی کنوینر جناب محمد رفیع مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
جناب رفیع قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد ضلع کمیٹی کی مکمل فہرست جاری کریں اور تمام چودہ بلاکوں میں تنظیم کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جناب محمد رفیع نے یہ بھی کہا کہ اردو اساتذہ، اردو اسکول اور اردو زبان کے طلبا کے مسائل کو جمع کر کے ضلع کے تعلیمی افسران کو مکتوب دے کر اس کے حل کے لیے تیاری کریں۔
جناب محمد رفیع صاحب نے یہ بھی کہا کہ ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ جناب جمال الدین صاحب آپ کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں۔
آج کی اس اہم نشست میں عبد الغفور ویلفیر فاونڈیشن کے چیئرمین جناب منہاج ڈھاکوی صاحب، رفیع احمد صاحب جنرل سیکرٹری قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج، میڈیا انچارج محمد علی ظفر صاحب، جناب رفیق عالم صاحب، جناب معراج الدین صاحب تشنہ، جناب مولانا نور عالم صاحب رشیدی، جناب اشرف الاسلام صاحب ندوی، جناب ذاکر علی انصاری اور امام حسین وغیرہ شریک نششت ہوئے۔ جناب رفیع احمد جنرل سیکریٹری اور محمد علی ظفر میڈیا انچارج نے کہا کہ اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
تنظیم کو ضلع کے کل چودہ بلاکوں میں فعال بنانے کے لئے زور ڈالتے ہوئے متحد ہوکر آگے بڑھنے کے لیے عہد وپیمان ہوا۔ اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ اردو زبان کی ترویج و اشاعت سے جس کو محبت ہے ویسے اساتذہ حضرات قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کی ضلع اکائی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اردو اسکولوں میں جمعہ کی جگہ اتوار کے روز تعطیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جناب جمال الدین صاحب ڈی پی او اسٹبلشمنٹ گوپال گنج کے دفتر میں جاکر ان سے شکایت کی گئی۔ آج کی اس نشست کا اختتام محمد علی ظفر کے اظہار تشکر کے ساتھ ہوا۔