Share This Post:
- یوم شہادت حضرت علامہ سید کفایت علی کافی مرادآبادی علیہ الرحمہ
- فسادات کی نئی لہر _
زبانِ اردو کی دنیا میں دھوم ہو
باب جنت کھل گیا رمضان میں
دل یہ کرتا ھے دعا رمضان میں
اذنِ عمرہ ہو عطا رمضان میں
جو بھی ایماں پر مرا رمضان میں
خلد اس کا گھر ہوا رمضان میں
اپنے عصیاں کو مٹا نا ھو اگر
اپنی دولت کو لٹا رمضان میں
مصطفٰے کے عاشقوں کے واسطے
*باب جنت کھل گیا رمضان میں*
ملتی ھے مفلس کو بھی عمدہ غذا
باب رحمت ہے کھلا رمضان میں
برکتیں اتریں گی تیرے رزق میں
روزہ داروں کو کھلا رمضان میں
سحری کرنا ہے عبادت اس لئے
وقت پر تو جاگ جا رمضان میں
کل یہاں پر قتل ھوگا بوجہل
آقا نے بتلا دیا رمضان میں
دن جمعہ ھو اور ساعت عصر کی
روح نکلے یا خدا رمضان میں
دو حج و عمرہ کا پائیگا ثواب
معتکف جو ھوگیا رمضان میں
عمر بھر کے روزے بھی کافی نہیں
ایک روزہ گر چھٹا رمضان میں
ہو مبارک شمسِ تبریز آپ کو
کثرتِ ذکر خدا رمضان میں
نتیجہ فکر : مفتی محمدشمس تبریزقادری علیمی ۔
(ایم.اے.بی.ایڈ)مدارگنج ،ارریہ ،بہار(انڈیا)