ارریہ اور کشن گنج میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہو رہے ہیں

Spread the love

: ارریہ اور کشن گنج میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہور ہے ہیں سنجئے جیسوال

جس کی وجہ سے یہاں آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے ۔ مذکورہ باتیں گزشتہ شام ارریہ پہنچے ، بی جے پی کے ریاستی صدر سنجئے جیسوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا اگر زیادہ بچے پیدا ہوں گے تو اس سے معشیت سست اور ترقیاتی کام متاثر ہوں گے۔ 23 اور 24 ستمبر کو پورنیہ کشن گنج میں امت شاہ کے پروگرام کی تیاری کے مدنظر ارریہ پہنچے مسٹر جیسوال نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کی آمد کے دوران پورنیہ اور کشن گنج میں اجلاس ہو رہا ہے ۔ جس میں سیمانچل علاقہ سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکر اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہے۔ و

ہیں پڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں ڈاکٹر جیسوال نے مزید کہا کہ دنیا کے عالمی نقشے پر اس علاقے کا موازنہ اتھوپیا سے کیا جاتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ آبادی پر قابو پانے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوتا ہے۔ ل

بی جے پی بہار ریاستی صدر نے کہا کہ نیپال کے نو میٹر لینڈ ایریاز میں بیرونی لوگوں کا قبضہ ہے۔ جو کہ ایک بڑا سیکورٹی خطرہ ہے۔

اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر سنتوش سورانا ضلع انچارج ہیں وجے شنکر چودھری بی جے پی کے سکٹی ایم ایل اے وجے مننڈل فاریس گنج ایم ایل اے ساگر کیسری نرپت گنج کے ایم ایل اے جے پرکاش یادو جو کی ہاٹ کے سابق ایم ایل اے امیدوار رنجیت یا دو ریاستی ورکنگ کمیٹی کے ارکان آلوک بھگت نو مین یادو سیدھیر بھگت وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *