مسلمانوں نے جد یو کو ووٹ دے کر نتیش کی رہ نمائی پر اعتماد ظاہر کیا، اسمبلی انتخاب میں ہوگا اثر
مسلمانوں نے جد یو کو ووٹ دے کر نتیش کی رہ نمائی پر اعتماد ظاہر کیا، اسمبلی انتخاب میں ہوگا اثر : احمد اشفاق کریم
پٹنہ: لوک سبھا انتخاب 2024 میں جد یو کو ملی کام یابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے سابق رکن و چانسلر الکریم یونیورسٹی کٹیہار ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے کہا کہ جس طرح راجد نے مسلمانوں کے ساتھ ٹکٹ تقسیم میں دھوکا کیا
اسی کا نتیجہ ہوا کہ بہار کے قریب 15 فیصدی مسلمانوں نے جد یو امیدوار کو ووٹ کیا اور معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمار کی رہ نمائی پر اعتماد ظاہر کیا اور انہیں اپنا رہنما قبول کیا۔ یہ باتیں جناب کریم نے آزاد صحافی محمد رفیع سے ایک گفتگو کے درمیان کہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناب نتیش کمار کو کمتر سمجھنے والے آج شرمندہ ہیں۔
جناب کریم نے بڑے فخر کے ساتھ کہا کہ این ڈی اے الائنس کا حصہ رہتے ہوئے جناب نتیش کمار نے مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی۔
اب نتیش کمار پہلے سے زیادہ طاقت ور ہو گئے ہیں اور ایسی حالت میں بھاجپا کا بڑے سے بڑا رہ نما بھی انہیں نظر انداز نہیں کر سکتا ہے۔
جناب کریم نے محمد رفیع سے یہ بھی کہا کہ ابھی تو 15 فیصدی مسلمانوں نے جد یو کو ووٹ کیا ہے
لیکن اسمبلی الیکشن 2025 میں بڑا اثر ہوگا، مسلمان اپنے حقوق کی اصل جنگ لڑے گا اور جناب نتیش کمار ان کے رہ نما ہوں گے
تب مسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے والی پارٹیوں کو سبق حاصل ہوگا۔