دار العلوم فیضان تاج الشریعہ میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ایصال ثواب کا اہتمام

Spread the love

دار العلوم فیضان تاج الشریعہ میں محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ایصال ثواب کا اہتمام


دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ہادیہ شریعت کالج میں 26 رجب المرجب 1444ھ مطابق 18 فروری 2023ء کو احاطۂ دار العلوم میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی یہ پروگرام عشا کے بعد شروع ہو کر ساڑھے دس بجے رات تک چلا،اس کی ابتدا قرآن مجید سے عزیزم نیر حسن سلمہ نے کیا، اس کے بعد عزیزم محمد اسد رضا سلمہ نے حمد و نعت کے گلدستے خوب صورت آواز میں پیش کیے۔


پھر عزیزم ہاشمی رضا سلمہ نے تقریر کی انھوں نے کہا معراج کی رات جب اللہ تعالٰی نے اپنا تحفہ مانگا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا تمام بدنی ومالی عبادت تیرے لیے ہے اس واقعے کو انھوں نے بالتفصیل بیان کیا

اس کے بعد عزیزم تسلیم رضا سلمہ نے تقریر کی انھوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی رات جہنم کے مشاہدے کے دوران بعض جہنمیوں کے پاس سے گزرے آپ نے وہاں دیکھا مختلف قسم کے گناہ گاروں کو مختلف عذاب دیا جا رہا ہے ،کسی کو نماز چھوڑنے کے سبب،کسی کو سود کھانے کے سبب تو کسی کو دیگر گناہوں کے سبب

اس کے بعد عزیزم شمس تبریز سلمہ نے تقریر کی انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرتِ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو صدیق کا لقب کس طرح ملا پھر کہا یہ معراج ہی کی برکت تھی کہ حضرت ابوبکر کو اتنی بڑی صداقت کی دولت ملی

پھر اس کے بعد دار العلوم کے ایک ہونہار طالب علم عزیزم گلاب بابو سلمہ آئے اور بہترین لب و لہجہ میں نعت معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس سے سامعین کافی محظوظ ہوے

اخیر میں دار العلوم ہی کے ایک محنتی طالب علم عزیزم انعام الحق سلمہ نے واقعۂ معراج پر جامع مانع تقریر کی موصوف نے اپنے بیان میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا زمینی سفر پھر ساتوں آسمان کا سیر اور محبوب و محب کے درمیان راز ونیاز کی باتیں بالتفصیل بیان کی

پھر صلاۃ وسلام پڑھا گیا اور اس کے بعد دار العلوم کے مشفق استاذ مولانا اویس رضا قادری کے بڑے چچا کے لیے ایصالِ ثواب کیا گیا اور رقت انگیز دعاؤں پر محفل ختم ہوئی اس موقع سے دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ کے جملہ طلبہ واستاذ حاضر تھے

طالب دعا: عمران عالم مصباحی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *