نومبر میں دس ہزار لوگوں کو تقرر نامے
نومبر میں دس ہزار لوگوں کو تقرر نامے
نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے روزگار کے معاملے پر ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اتوار کو نئی دہلی سے پٹنہ واپسی پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں تیجسوی یادو نے کہا کہ عظیم اتحاد حکومت نے تین ماہ میں بہت زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں ۔
16 نومبر کو ہم 10 ہزار سے زائد لوگوں کو روز گارفراہم کرنے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ہماری حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں۔ وہ ٹھیک سے شمار نہیں کرتے
تیجسوی یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر سال دو کروڑ روز گارفراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ اس نے آٹھ سالوں میں مرکز میں کتنی نوکریاں دی ہیں؟۔
تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ جب بی جے پی کے لوگ حکومت میں تھے تو وہ صرف جملے بازی کرتے تھے۔اب حساب مانگ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حساب مانگنا غلط نہیں ہے
اس پر بحث ہونی چاہیے۔ ہم حساب دینے کے لیے تیار ہیں۔ تیجسوی نے مزید کہا کہ بی جے پی کے لوگ عوام سے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے روزگار کے معاملے پر کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں ۔
عوام اب بی جے پی کی بہت ہی سچائیوں کو جان چکے ہیں بہار پولیس میں بحال کیے گئے 10459 نئے پولیس اہل کاروں کو ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار ورکنگ یونیفارم میں تقرری نامہ دیں گے۔
اس کے لیے پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 16 نومبر کو ایک پروگرام منعقد کیا جاۓ گا جہاں وزیراعلی اپنے ہاتھوں سے تقرری نامہ دیں گے۔ وزیراعلی کی طرف سے تقرری نامہ حاصل کرنے والوں میں 8246 کانسٹیبل اور 2213 انڈ رانسپکٹر شامل ہوں گے۔
ان سب کو بھی پڑھیں
مذہب اور سیاست کے مابین رشتوں کی نوعیت
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی
اردو صحافت نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا
ہندوستان کی آزادی میں اُردو صحافت کا اہم کردار
کیا کھویا کیا پایا تجربات جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں
ہندوستان میں فرقہ وارانہ سیاست و فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں مولانا آزاد کی میراث
Pingback: مسجد کی زمین پر بے خوف شرپسندوں نے کیا قبضہ ⋆ اردو دنیا