سیکریٹری مدرسہ بورڈ کے مکتوب سے مدارس پر قابض مفاد پرست عناصر میں بے

Spread the love

سیکریٹری مدرسہ بورڈ کے مکتوب سے مدارس پر قابض مفاد پرست عناصر میں بے چینی عبدالسلام انصاری کے جرأت مندانہ قدم سے ملحقہ مدارس سماج کے دہشتگرد اور دبنگوں کے قبضہ سے پاک ہو کر فعال بن سکے گا : محمد عرفان الحق رحمانی مظفر پور، 2/ اگست (وجاہت، بشارت رفیع) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سکریٹری عالی جناب عبدالسلام انصاری صاحب کے ذریعے ملحقہ مدارس کے مجلس منتظمہ کو فعال کرنے کا حکم تاریخی اور مدارس میں بڑا بدلاؤ لائے گا۔ جب سے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا سکریٹری ایماندار اور فعال آفیسر جناب عبدالسلام انصاری صاحب کو بنایا گیا ہے تب سے مدرسہ بورڈ تاریخ رقم کر رہا ہے۔ یہ باتیں محمد عرفان الحق رحمانی، رحمانی انجمن شکرا فرید پور مظفر پور نے ایک پریس بیان جاری کر کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں مدرسہ بورڈ کے سکریٹری جناب عبدالسلام انصاری صاحب کے ذریعے مکتوب نمبر 775مورخہ 25 جون 2024 جاری کیا گیا ہے برسوں سے ملحقہ مدارس کے مجلس منتظمہ کو یرغمال بنا کر دونوں ہاتھوں سے مدرسہ کو لوٹنے والے دبنگ عناصر کی بے چینی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جب سے ملحقہ مدارس کو حکومت کے ذریعے ایڈ دیا جانے لگا سماج کے بدمعاش اور دبنگ قسم کے عناصر نے مدرسہ کے ہیڈ مولوی کو لالچ دیکر یا ڈرا کر مدرسہ کمیٹی کا فرضی انتخاب کرا کر تاحیات مدرسہ کا صدر سکریٹری بن گئے۔ دبنگوں نے مدرسہ کے اثاثوں کا استعمال اپنے عزیز و اقرباء کی مفاد میں کیا ۔مدرسہ کے اوقاف کی گئی جائیداد اور چندہ سے آمد کو ذاتی مقاصد کے لئے خرچ کیا۔ مدرسہ کی بحالی میں اپنے عزیز واقارب کو ہی بحال کرنے کا کام کیا۔ کہیں کہیں آٹھ دس لاکھ روپے رشوت لیکر نا اہلوں کو بحال کر علماء کرام اور حفاظ کی حق تلفی کی گئی۔ جب حکومت غریبوں کے ٹیکس سے مدارس ملحقہ کے عملے کو تنخواہ دے رہی ہے تو پھر سماج کے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حکومت مدرسہ میں کیوں چلتی ہے۔ ان مفاد پرست عناصر کو اقرباء پروری کی تکمیل کے لئے اپنی جیب سے ادارہ چلانا چاہئے نہ کی عوامی چیز کا بے جا استعمال کرنا چاہئے۔ یقیناً سکریٹری جناب عبدالسلام انصاری صاحب کے اس جرأت مندانہ قدم سے ملحقہ مدارس سماج کے دہشتگرد اور دبنگوں کے قبضہ سے پاک ہو کر فعال بن سکے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *