علماے کرام کا وصال ناقابل تلافی خسارہ

Spread the love

علماے کرام کا وصال ناقابل تلافی خسارہ

آہ!  ابھی جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے شہرہ آفاق شخصیت علم و فضل کے چراغ حضرت علامہ محمد ہاشم نعیمی رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی کی رحلت سے غم و افسوس کے آنسو خشک بھی نہ ہوئے تھے کہ مؤرخہ 22 شوال المکرم 1443ھ مطابق 24 مئی 2022ء بروز منگل کی صبح دار العلوم فیض الرسول براؤں شریف کے علم و فن کے عظیم مینار روپوش ہوگیے۔

جسم لرزہ بر اندام ہوگیا آنکھیں اشکبار ہوگئیں جب سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جانکاہ دل سوز خبر موصول ہوئی کہ آج ایک سڑک حادثے میں شان فیض الرسول بارگاہ شعیب الاولیاء کےفیض یافتہ ماہر علم و فن عظیم خطیب وادیب کٸی کتابوں کے مصنف خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ الحاج مفتی محمد نظام الدین نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی استاذ دارالعلوم فیض الرسول براٶں شریف اور ان کے صاحب زادے حضرت مولانا انوار احمد صاحب قبلہ مدظلہ العالی کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ

ایک مرتبہ پھر جہان سنیت پر رنج والم کے بادل چھا گئے ۔حضرت مفتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی کا وصال عالم سنیت کے لیے ایک عظیم خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اللہ رب العزت جل جلالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں حضرت مفتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی اور ان کے صاحبزادے حضرت مولانا انوار احمد صاحب قبلہ مدظلہ العالی کو غریق رحمت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور پسماندگان، وابستگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرماۓ۔

آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

محمد نفیس القادری امجدی

مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *