مسجد کی زمین پر بے خوف شرپسندوں نے کیا قبضہ
مسجد کی زمین پر بے خوف شرپسندوں نے کیا قبضہ
144 نافذ ہونے کے باوجود مکان کی تعمیر جاری
حاجی پور ضلع کے ویشالی بلاک کے بیلسر اوپی حلقہ کے مجھولی گاؤں میں شرپسندوں کے ذریعے مسجد کی وقف زمین پر مکان کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
جس سے مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس کی اطلاع مجھولی گاؤں باشندہ محمد انعام اللہ خان نے ڈی ایم ویشالی کو تحریری طور پر دیا ہے باوجود اس کے شر پسند عناصر زبردستی مسجد کی زمین پر مکان کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوے ہے۔
اس کولے کر ایس ڈی او حاجی پور کو بھی تحریری شکایت کی گئی تھی جس پر ایس ڈی او حاجی پور نے مسجد کی اس وقف کی زمین جس کا کھاتا نمبر 677، کھیسرا نمبر 2917 رقبہ – 10 ڈسمل ہے پر ایکٹ 144 لگا دیا اور مکان کی تعمیر پر روک لگا دیا۔
نومبر میں دس ہزار لوگوں کو تقرر نامے
ان سب کو بھی پڑھیں
مذہب اور سیاست کے مابین رشتوں کی نوعیت
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضل حق خیر آبادی
اردو صحافت نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا
ہندوستان کی آزادی میں اُردو صحافت کا اہم کردار
کیا کھویا کیا پایا تجربات جن سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں
ہندوستان میں فرقہ وارانہ سیاست و فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں مولانا آزاد کی میراث
لیکن مکان کی تعمیر کرا رہے دبنگ شر پسند عناصر راہل کمار ولد ستیند رساہ پولیس انتظامیہ سے بے خوف ہو کر یا پھر پولیس انتظامیہ سے ملی بھگت کر لگا تار مکان کی تعمیر کا کام جاری رکھے ہوۓ ہے ۔ اس بات کو لے کر حاجی پور ایس ڈی او کورٹ میں بھی معاملہ درج کرایا گیا ہے جہاں 22 نومبر کو 30:1 بجے دونوں کو حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔
وہیں انعام اللہ خان نے بتایا ہے کہ اس معاملے میں مقامی تھانے کی پولیس شکایت کرنے پر جب کارروائی کرنے پہونچتی ہے تو کام بند کر سبھی فرار ہو جاتے ہیں اور پولیس کے جانے کے بعد پھر سے کام شروع کر دیتے ہیں۔
وہیں اس کولے کر ویشالی ایس پی کو بھی 11 نومبر کو ایک درخواست دی گئی ہے باوجود اس کے شر پسند عناصر اپنی دبنگ، دکھاتے ہوۓ پولیس انتظامیہ کو چیلنج کر بے خوف ہوکر مسجد کی وقف زمین پر مکان کی تعمیر کرا رہا ہے۔
جب کہ بہار کے ہر دل عزیز اور مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ کام کرنے والے وزیر اعلی تیش کمار سے لے کر بھی اعلی افسران تک شکایت کی گئی ہے مگر ابھی تک مکان کی تعمیر کا کام نہ تو بند ہوا ہے اور نہ ہی شر پسند عناصر پر کارروائی ہوئی ہے۔
انعام اللہ خان نے بتایا ہے کہ جب ہم مسلمان مکان بنانے سے روکنے گئے تو راہل کمار نے کہا کہ آپ لوگ یہاں سے چلے جائیں نہیں تو ہم یہاں دنگا کرا دیں گے اور مسلمانوں کا جینا حرام کرا دیں گے ۔
انعام اللہ خان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شیر پسند عناصر زبردستی مسجد کی زمین پر مکان کی تعمیر کر رہا ہے اور روکنے پر دنگا کرانے کی دھمکی دیتا ہے۔ اس سے مسلمانوں میں شدید غصہ اور دہشت ہے۔
انعام اللہ خان نے اخبار کے ذریعے ایک بار پھروزیراعلیٰ نتیش کمار سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد تعمیر پر روک لگائیں اور مسلمانوں کی حفاظت بھی کرائیں۔
بحوالہ: الحباب دہلی مورخہ : 16 نومبر 2022