اردو صحافت نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا
اردو صحافت نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا
مارچ (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اردو صحافت کی دوسوسالہ تقریب کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اردو صحافت نے جنگ آزادی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
ریلیز کے مطابق دوسوسالہ تقریبات کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر مسرت ہوئی کہ اردو صحافت کی دوسوسالہ تقریبات کمیٹی اپنا پہلا پروگرام منعقد کر رہی ہے اور اس موقع پر ایک سود بینیر بھی شائع کیا جارہا ہے۔
ملک کی جنگ آزادی میں اردو صحافت نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ مولوی محمد باقر پہلے صحافی تھے جنہوں نے تحریک آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اردو صحافیوں کی عظیم قربانی کے علاوہ 200
اور جناب نتیش کمار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب اپنے مقاصد میں کام یاب ہوگی میں اردو صحافت ، اردو ادب اورقوم کی تعمیر کے میدان میں نمایاں خدمات کے لیے تمام اعزازات کے مستحقین کی مبارک باد پیش کرتا ہوں
نتیش کمار نے اس موقع پر تقریب کے تمام شرکاء، منتظمین اور وابستگان کو مبارکب اد پیش کرتے ہوئے صحافتی برادری کے روشن مستقبل اور سووینیر کی اشاعت کی کام یابی کا خواہش ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے پر مرکزی تقریب کا افتتاح آج سابق نائب صدر محمد حامد انصاری کریں گے اور سابق مرکزی وزیر غلام آزاد مهمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوں گے۔
اس تقریب میں ملک بھر سے اردو کے سرکردہ صحافی شریک ہورہے ہیں۔ اس موقع پر بزرگ صحافیوں کو کارنامۂ حیات ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا اور اردو صحافت پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی
Pingback: اردو بھارت کی ہی نہیں بین الاقوامی زبان بھی ہے ⋆ اردو دنیا ⋆ اردو صحافت
Pingback: تریپورہ میں مسلم نوجوان کی موب لنچنگ ⋆ اردو دنیا رپورٹ
Pingback: کرناٹک میں حلال گوشت کی مخالفت میں زور پکڑتا جا رہا ہے ⋆ اردو دنیا
Pingback: ممبئی میں چار منزلہ عمارت گرنے سے بہار کے سات لوگ ہلاک ⋆ اردو دنیا ⋆ نیوز
Pingback: ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے رشوت سے پاک ہونا ضروری ہے ⋆
Pingback: دل نے جو یہ غم و آلام چھپا رکھا ہے ⋆ اردو دنیا محمد اظہر شمشاد