مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات

Spread the love

مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز

حیدرآباد، 22 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 14 جولائی تا 7 اگست 2022 ، فاصلاتی طرز کے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے سالانہ امتحانات کا ملک بھر میں پھیلے 142 طلبہ معاون مراکز (لرنر سپورٹ سنٹرز) اور امتحانی مراکز پر انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے (اردو، تاریخ، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی)، بی اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلومہ ان جرنلزم و ماس کمیونکیشن، سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

تفصیلی ٹائم ٹیبل

https://manuu.edu.in/examinations

سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *