خواتین کو موبائل سے دور رکھیں

Spread the love

از : محمد عباس الازہری :: خواتین کو موبائل سے دور رکھیں

آج کل مسلم لڑکیاں اپنے گھروں سے بھاگ کر غیر مسلموں سے شادی کر رہی ہے اور ” فتنہ ارتداد “کا شکار ہو رہی ہیں۔( مسلم لڑکیاں فتنۂ ارتداد اور اس کا حل پڑھیں)۔

ایک طرف جہاں ان کے والدین اور بھائی اور بہن کی غلطی اور بیجا لاڈ و پار کا نتیجہ ہے وہی دوسری طرف ” موبائل ” کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے اور ان کے ہاتھوں میں موبائل دے دیا گیا ہے لیکن یہ کس سے بات کر رہی ہیں؟ اور کیا باتیں ہو رہی ہیں ؟

اس کی کوئی فکر نہیں ہے !کوئی پوچھ تاچھ نہیں ہے! صنف نازک ناقص العقل ہونے کے ساتھ جذباتی بھی ہوتی ہیں اگر ان پر سخت نظر نہ رکھی گئی تو وہ کسی بھی وقت “عزت و آبرو ” نیلام کر سکتی ہیں ۔

اور ایک مرتبہ گئی عزت دوبارہ نہیں آتی ہے !اور لڑکیوں کو چاہیے کہ کسی بھی صورت میں اپنے والدین اور شوہر کی عزت و آبرو پر کوئی آنچ نہ آنے دیں اور ہوس اور خواہشات پر مشتمل عارضی پیار و محبت کے نام پر اپنی زندگی برباد نہ کریں اور والدین اور شوہر کو رسوا نہ کریں ۔

“خواتین کے موبائل کی وجہ سے اپنی عزت اور زندگی کے برباد ہونے کی چند وجوہات:

1 ۔ فطری طور پر عورت کا جلد متاثر ہونا

عورتوں میں یہ خامی پائی جاتی ہے کہ وہ کسی مرد کو اپنے اندر دلچسپی لیتے ہوئے محسوس کریں تو بہت جلد اس کی اندھی محبت میں مبتلا ہو جاتی ہیں اندھی محبت اس لیے کہا کہ سچی محبت وہ ہے جو شادی کے بعد اپنے خاوند سے ہو

2 ۔ خوشامد سن کر اسے سمجھ نہ سکنا

عورتوں میں یہ بھی ایک بہت بڑی خامی ہے کہ وہ جھوٹی تعریف سن کر جیسے آپ کی آواز بہت خوبصورت ہے آپ کی گفتگو کا انداز بہت پیارا ہے آپ کے بال بہت اچھے ہیں آپ بہت خوبصورت ہیں وغیرہ سن کر اس مرد کےجال میں پھنسنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے جو ان سے کسی نہ کسی طرح اپنے میں جال میں پھنسا کر اس سے مالی مفاد اور گندی ہوس پوری کرنے کے لیے کام کررہا ہوتا ہے حالانکہ ہر عورت کو اپنی اصلیت کا پتہ ہوتا ہے اس کی اپنی اصلیت وہ ہوتی ہے جو عورتیں آپس میں لڑائی کرتے وقت ایک دوسرے کو بتاتی ہیں

3 ۔ یہ سمجھنا کہ صرف بات کرنے سے کیا ہوتا

کیونکہ عورتوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ صرف بات کر کے مرد کچھ ہی عرصے میں عورتوں سے مالی مفاد لینا شروع کر دیتے ہیں خاص طور پر امیر عورتوں سے اور اس کے جسم تک بھی پہنچ جاتے ہیں اور عورت کی عزت تار تار کردیتے ہیں

پہلے وہ چکنی چھوپڑی باتوں کے ذریعے عورتوں کی نفسیات کو استعمال کرتے ہوئے کہ اسے اپنی باتوں کے ذریعے یا محبت بھری نگاہوں سے دیکھ دیکھ کر یا تصویریں مانگ کر یا ملنے کا کہہ کر یعنی جس طرح بھی اس کے ذہن میں ہو کہ اس طرح میں ان راغب کر لیں گے وہ حربے استعمال کرتے ہیں عورت ذہنی طور پر اس کی باتوں میں آئی ہوتی ہیں اور ساتھ وہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور ماں باپ کی جھوٹی کھا کر پھسلا دیتے ہیں وہ اس سے تصویریں بھیج دیتی ہے اور ملاقات بھی کرلیتی ہے

اور مرد اس وقت تک اس کاپیچھا نہیں چھوڑتا جب تک اسے استعمال نہ کرلے اور بعض تو اتنے بیغیرت ہوتے ہیں ویڈیو بنا لیتے ہیں اور پھر اس ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے جب تک ان کا دل کرتا ہے اسے نہ صرف خود استعمال کرتے ہیں بلکہ دوسرے لوگوں کے سامنے بھی پیش کرتے ہیں

عورت کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر اس سے زندگی کے کسی بھی حصے میں کسی بھی طرح کی کوئی بھی غلطی ہو جائے اور وہ غلطی کے جس بھی مقام پہ بھی پہنچ چکی ہو اسے فورا اپنے گھر والوں کو لازمی بتا دے ممکن ہے گھر والے وقت طور پر ناراض ہو جائیں یا زیادہ سے زیادہ مار پٹائی کریں لیکن ان کی زندگی مزید تباہ ہونے سے بچ جائے گی کیونکہ وہ زندگی کے اتار چڑھاو دیکھے ہوتے ہیں اس لیے ان شاء اللہ عزوجل وہ انہیں سنبھال لیں گے ورنہ پھر ان عورتوں کی زندگی عذاب بن جائے گی۔

4 ۔ ایسے معاملات میں نامناسب لوگوں سے مشورہ کرلینا

جب عورت بہکنے لگتی ہے تو کیونکہ ہمارا معاشرہ ایک مسلم معاشرہ ہے جس وجہ سے اسے یہ پتہ تو ہوتا ہے کہ کسی بھی نامحرم سے کسی بھی طریقے سے بات کرنا مناسب نہیں لیکن کیونکہ وہ باتیں کر کے اپنی نفسانی خواہشات کی تسکین بھی کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ اس بات کا تذکرہ اپنے والدین یا کسی بڑے سے کرنے کی بجائے اپنی ہم عمر سہیلیوں سے کرتی ہیں جو کہ خود اس کے نقصانات کا شعور نہیں رکھتی جس وجہ سے ان کو اس دلدل میں پھنسنے سے نہیں روک پاتی

5 ۔ مردوں کی جھوٹی قسموں اورجھوٹی دھمکیوں پر یقین کر لینا

بعض بیغیرت مرد عورتوں سےلذت حاصل کرنے کے لیے چاہے وہ لذت باتیں سن کر حاصل کرنی چاہ رہے ہوں چاہے اس کے جسم کو دیکھ کر حاصل کرنی چاہ رہے ہوں یا پھر عورت کی عزت کی دھجیاں اڑا کرحاصل کرنی چاہ رہے ہوں یا مالی مفاد حاصل کرنا چاہ رہے ہوں وہ جھوٹی قسموں اور وعدوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی دھمکیوں کا بھی سہارا لیتے ہیں مثلا وہ کہتے ہیں

اگر تم نے مجھ سے بات نہ کی یا ملاقات نہ کی یا مجھ سے شادی نہ کی تو میں خود کشی کرلوں گا یا شادی نہیں کروں گا علم کی کمی اور نفسیات طور پر عورت کے نرم ہونے کی وجہ سے اس دل میں آتا ہے کہ یہ کہیں میری وجہ سےاپنا نقصان نہ کر لے

حالاں کہ وہ اپنا اتنا بڑا نقصان کبھی نہیں کرے گا لیکن اس قسم کے دھوکے سے عورت کی عزت وآبرو اور جان ومال کا نقصان ضرور کر دے گا کچھ چالاک مرد وقتی طور پر اپنا کچھ نقصان کر بھی لیتے ہیں مثلا خود کو زخمی کر لینا یا اپنا کوئی مالی نقصان دیکھانے کے لیے کرلینا لیکن عورتیں اگر ان کے دھوکے میں آجائیں تو وہ ساری کسریں پھر کچھ ہی عرصے کے اندر نکال لیتے ہیں

6 ۔ سہانے خواب دیکھانا

اکثر عورتیں جب معاشرے میں موجود امیر گھرانوں کی عورتوں کو دیکھتی ہیں تو انہیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہماری بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو رہی حالانکہ اگر وہ قناعت اختیار کریں اور ہر حال میں اللہ تعالی کاشکر کریں اور اپنے سے زیادہ آمدنی والے گھروں کی عورتوں کی بجائے کم آمدنی کے گھرانے والی عورتوں پہ نظر رکھیں تو انہیں یہ کمی محسوس نہ ہو اس کمی محسوس ہونے اور گھر میں غریبی ہونے یا صبروتحمل نہ ہونے یا دینی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں لڑائی جھگڑے رہنے کی وجہ وہ اپنے گھر سے بیزار ہو چکی ہوتی ہیں

حالاں کہ صرف اپنے خاندان سے جوڑے رہنے ہی میں ان کی عزت و آبرو اور جان ومال کی حفاظت ہے اس بیزاری کی وجہ سے اور وہ جھوٹے اورحسین خواب جو مکار مرد دیکھاتے ہیں کہ میرا یہ کاروبار ہے میں اتنا بڑا ملازم ہوں میری اتنی جائیداد ہے ہم شادی کے بعد اس طرح کرلیں گھر لے لیں فلاں فلاں کر لیں گے

عورتیں ان خوابوں کے جال آ کر اپنے جسم ان مردوں کے حوالے کر دیتی ہیں اول تو وہ جب گھر سے بھگا کر لے جاتے ہیں تو نکاح کرتے ہی نہیں ویسے عورت کو استعمال کرتے ہیں

اگر کر بھی لیں تو جب حقیقت سامنے آتی ہے کیوں کہ عورت اپنے گھر سے بھاگ کر آئی ہوتی ہے اس لیے اس کے پاس رونے چلانے اور اپنے آپ کو ملامت کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا یہاں عورتیں پھر ایک اور غلطی کرتی ہیں کہ اپنے خاندان کے افراد سے فورا اور مسلسل رابطہ کر کے ان سے معافی نہیں مانگتیں حالانکہ وہ جتنے بھی سخت ہوں عارضی غصے اور ناراضگی کے بعد وہ اپنی اولاد کےلیے نرم ہو جائیں گے لیکن یہ خود کو ان جلاد کے حوالے کرکے اپنی زندگی اجیرن کر لیتی ہیں

7 ۔ موبائل کااستعمال کریں لیکن عقل کے ساتھ نہ کہ اندھے جذبات کے ساتھ

سر پرست کو چاہیے کہ جب بھی کسی عورت کو موبائل لے کر دیناپڑے تو وہ موبائل لے کر دے جس میں نمبر بلاک کرنے کاآپشن موجود ہو اور پھر موبائل دیتے وقت اسے نمبر بلاک کرنے کے آپشن کے بارے میں سمجھائے اگر واٹس اپ وغیرہ پر اکاونٹ بنائے تو اس میں بھی نمبر بلاک کرنے کا طریقہ سمجھائے اور دنیا کے حالات سے آگاہ کرے اس کواستعمال نہ کرنے کے نقصانات تفصیلا سمجھائے عورت کو بھی چاہے کہ جب کسی رونگ نمبر سے کال آئے تو کال وصول کرکے خاموش رہے اگر کوئی ناواقف مرد ہو ہو تو فورا اس نمبر کو بلاک کردے بلاک نہ کرنے کی صورت میں

اگر وہ کسی گندے بندے کا نمبر ہوا تو وہ بار بار کال کرے گا اگر عورت پھسل گئی تو پھر مرد اس سے ہوس پوری ہونے تک اس عورت کا پیچھا نہیں چھوڑے گا بیشک وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کےلیے عارضی طور پر رابطہ منقطع بھی کر دے اور پھر عورت کی نفسیاتی بے چینی کمزوری وغیرہ کو استعمال کرکے عورت کو رابطہ کرنے پر مجبور کر کے رابطہ کر لے

بے شک اسے اس مقصد کو حاصل کرنے کےلیے کتنے سال بھی لگ جائیں بعض عورتیں اپنا بوریت کم کرنے کے لیے فون پر باتیں کرنی شروع کر دیتی ہیں اور یہ باتیں کرنا ہی ان کو ذلیل ورسوا کردیتا ہے اور وہ اس طرح مرد کی ہوس کا نشانہ بن جاتی ہیں

اگر عورتوں کو باتیں کرنے کا دل چاہیے تو اپنے والدین بہن بھائیوں اور رشتہ داروں اور سلجھی ہوئی سہیلیوں سے گفتگو کیا کریں اور گفتگو کے دوران اگر کڑوی کسیلی باتیں ہو بھی جائیں تو ان کو برداشت کیا کریں اس سے ایک تو ان کی باتیں کرنے کی خواہش پوری ہو جائے گی دوسرا ان کے اندر برداشت اور تحمل پیدا ہوگا جس سے انہیں اپنی آنے والی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ ان کی عزت بھی داو پر لگنے سےبچ جائے گی

8 ۔ بظاہر ایک اچھا انسان بن کر دھوکا دینا

بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ کئی مرد اپنے ظاہری اخلاق اور کاموں سے نیک نظر آتے ہیں وہ کبھی گندی باتیں نہیں کرتے ہمیشہ شائشتہ گفتگو کرتے ہیں یہاں تک کہ عورت کو بری نظر سے دیکھتے بھی نہیں روپے پیسہ یا کوئی دوسرا مفاد نہیں لیتے اور شادی کرنے کا وعدہ کرتے ہیں بعض تو اتنے چالاک ہوتے ہیں کہ جھوٹھے موٹھے رشتے دار بنا کر ان سے ملاقاتیں بھی کروا دیتے ہیں یہاں تک کہ رشتے کے لیے بھی انہیں بھیج دیتے ہیں

پھر جب عورتیں مکمل طور پر ان مردوں پر یقین کر لیتی ہیں تو اچانک اس یقین اور عورتوں کی نفسیات کو استعمال کرتے ہوئے عورتوں کے جسم کو استعمال کر لیتے ہیں اور عورتوں کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ استعمال ہونے لگی ہیں ان کو پتہ اس وقت لگتا ہے جب ان کو وہ بےحیائی والی ویڈیو ان کے سامنے دیکھاتے ہیں پھر وہ اس ویڈیو کے ذریعے اپنا کیا ہوا سارا خرچہ نکالتے ہیں اور جب تک ان کا دل نہ بھر جائے اسے ہر طرح استعمال کرتے ہیں۔

یادرکھیں

بے شک عورتوں کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہی ان کی غلط تصویریں یا ویڈیو وغیرہ بھی بن جائے پھر بھی ہر ہر صورت میں اپنے گھر والوں کو فورا اور لازمی بتا دیں بے شک اس بتانے کے جتنے مرضی بڑے بڑے نقصانات اسے محسوس ہو رہے ہوں ورنہ ایک دفعہ اگر عورت بلیک میل ہو گئی پھر نہ صرف اس کی عزت تار تار ہو جائے گی بلکہ اس کی زندگی بھی اجڑ جائے گی

اللہ تعالی نے جو عقل سلیم انسانوں کودی ہوئی ہے اللہ تعالی وہ تمام عورتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی عزتوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین اور اس پیغام کو اپنے تمام رشتہ دار اور دوست احباب وغیرہ تک ضرور پہنچائیں تاکہ وہ اس پیغام کو اپنی خواتین تک پہنچا سکیں

پیش کردہ ۔

محمد عباس الازہری

 abbasulqadri@yahoo.com  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *