جامعۃ المصطفی میں جلسہ تقسیم انعامات

Spread the love

جامعۃ المصطفی میں جلسہ تقسیم انعامات

(گریڈیہ ، جھارکھنڈ / غلام ربانی مصباحی)

جامعة المصطفى ہسلہ، بگودر ،گریڈیہ جھارکھنڈ کے “قاعة الصلاة” میں امتحان شش ماہی کے اعلان نتائج اور تقسیم انعامات سے متعلق ایک پروگرام منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز محمد شعیب انصاری(متعلم جماعت سادسہ)  نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا، پھر محمد عنایت(متعلم جماعت ثالثہ) نے شان رسالت میں نعتیہ کلام پیش کیا۔

  جامعہ کے پرنسپل حضرت علامہ ڈاکٹر شمشاد احمد مصباحی ازہری صاحب نے تعلیم و تربیت کے حوالے سے طلبہ کو توسیعی خطاب کیا اور  فرمایا کہ آپ اس ادارے میں طلب علم کے لیے آئے ہیں؛ اس لیے آپ کا مقصد صرف حصول تعلیم  اور تربیت نفوس ہونا چاہیے، جو چیز بھی اس  راہ میں رکاوٹ بنے اسے

ٹھوکر مار کر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔ جس طرح ادارہ آپ کے لیے ہر ممکنہ سہولتیں فراہم کررہا ہے اور آپ کے بہتر قیام و طعام اور تعلیم و تربیت کے لیے شب و روز کوشاں ہے، آپ کو بھی تعلیمی اور اخلاقی لحاظ سے تشفی بخش نتائج پیش کرنا چاہیے اور مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ 

حضرت کے نصیحت آمیز کلمات کے بعد تقسیم انعامات کا حسین اور حوصلہ بخش منظر نگاہوں کے سامنے آیا، ہر جماعت میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو رقم کی صورت میں تشجیعی انعامات سے نواز گیا، جب کہ دیگر طلبہ کو حوصلہ بخش کلمات سے پر جوش کیا گیا۔

تقسیم انعامات کے بعد جامعہ کے ڈائریکٹر اور سربراہ اعلی  علامہ اظہر رضا مصباحی ازہری صاحب نے طلبہ سے مشفقانہ اور نصیحت آمیز گفتگو کی۔

دوران خطاب حضرت نے فرمایا کہ “جو طلبہ محنت سے جی چراتے ہیں کبھی کسی کے محبوب ہو سکتے ہیں، نہ کامیابی ان کو راہ دے سکتی ہے”۔

اس تقریب سعید کے موقع سے ادارے کے جملہ اساتذہ کرام اور جمیع طلبہء عظام موجود تھے۔

آخر میں صلاۃ و سلام اور دعا پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ رب قدیر جامعہ کے جملہِ اساتذہ، طلبہ اور معاونین کو اپنی رحمتوں کے سایے میں رکھے۔ آمین.

 انعام یافتہ طلبہ کی تفصیل : 

جماعت سادسہ:

اول : محمد شعیب انصاری، ممبئی 

دوم :  محمد ثقلین رضا، گریڈیہ

جماعت خامسہ :

اول : محمد تسلیم انصاری، دلانگی 

دوم : علی اکبر، صاحب گنج 

جماعت رابعہ:

اول : محمد نایاب، کٹیہار 

دوم : عبد اللہ، گریڈیہ 

جماعت ثالثہ:

اول : محمد رحمت علی، کوری ڈیہ 

دوم : محمد مجاہد عالم، بانکا، بہار 

جماعت ثانیہ : 

اول :  محمد فیصل اقبال، پرسابیڑا 

دوم : محمد دانش رضا، ترلا 

جماعت اولی : 

اول : سبطین رضا کاظمی، گریڈیہ 

دوم : محمد حبیب اللہ، حیدرآباد 

جماعت اعدادیہ :

اول : سید ذی شان، پلاموں 

دوم : محمد معروف رضا، بکارو 

درجہء حفظ :

اول : محمد ریان انصاری، گریڈیہ 

دوم : محمد فیاض، ہزاری باغ

One thought on “جامعۃ المصطفی میں جلسہ تقسیم انعامات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *