گستاخ رسول کے خلاف ٹھاکر گنج میں پر امن احتجاج

Spread the love

گستاخ رسول کے خلاف ٹھاکر گنج میں پر امن احتجاج

نوری مسجد ٹھاکر گنج میں آج بعد نماز ظہر گستاخ رسول نوپور شرما اور جندل کے خلاف ایک پرامن احتجاجی جلوس نکالا گیا
ٹھاکر گنج کے تقریباً علماے کرام اور نوجوانوں کی کثیر تعداد اس احتجاجی جلوس میں شریک ہوئے.

ٹھاکر گنج بلاک کے سی، او. اور تھانہ کے پولیس کپتان نیز دوسرے افسران کو گستاخ رسول نوپور شرما اور جندل کی گرفتاری کا میمورنڈم بھی دیا گیا.

میڈیا کے سامنے اپنا بیان دیتے ہوئے مولانا شفیع سعدی صاحب نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور ہم مسلمان امن و شانتی کے ساتھ اپنے ملک بھارت میں رہتے ہیں

ہمارے ملک کا قانون ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے کی عزت کے ساتھ کھیل نہیں سکتا ہے تو پھر جو ہمارے آقا اللہ پاک کے رسول ہیں ان کی عزت و ناموس پر کوئی انگلی اٹھائے تو یہ مسلمان کیسے برداشت کر سکتا ہے

شفیع سعدی صاحب نے آگے کہا کہ ٹھاکر گنج کے پرشاسن کے ذریعے بھارتی گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں گستاخ رسول نوپور شرما اور جندل کو انڈین پینل کوڈ (153A_295-295A) ودیگر دفعات کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ پھر کوئی دوبارہ ہمارے رسول کے خلاف ایسی حرکت نہ کرے۔

اس احتجاجی جلوس کو کام یاب بنانے میں نوری مسجد کے تمام ذمہ داران نے پوری کوشش کی اور ان کی کوشش کام یاب بھی ہوئی۔

اس احتجاجی پرامن جلوس میں ان تمام لوگوں نے شرکت کی
قاری ذوالفقار احمد رضوی نوری جامع مسجد،
مولانا شمشیر رضا قادری جامعہ ملک العلما، پوٹھیا،
مولانا ایوب مظہر نظامی صدر مدرس جامعہ غریب نواز،
مولانا شفیع سعدی خطیب نوری جامع مسجد،
قاری شعیب رضا برکاتی مدرس مدرسہ نوریہ شمس العلوم،
مولانا علاءالدین رضوی،
مولانا ہاشم،
مولانا ایوب رضوی،
مولانا اویس رضا قادری،
قاری حسن منظر رضوی،
مولانا انصار عالم،
قاری غلام حسن برکاتی،
اور مکھیا غلام حسنین صاحب
مکھیا سہیل عرف راجا
محمد مظفر وغیرہ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے

گستاخ رسول کے خلاف ٹھاکر گنج میں پر امن احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *