امریکی فوج نے خوشتر نورانی کے سامنے پڑھا کلمہ
امریکی فوج نے خوشتر نورانی کے سامنے پڑھا کلمہ
کل رات عشا سے پہلے میں اپنے الامین سینٹر میں مطالعے میں مصروف تھا کہ ایک شخص نے آکر اطلاع دی کے باہر ایک امریکی بیٹھا ہوا ہےاور رو رہا ہے اور آپ سے ملنا چاہتا ہے- میں نے اس کو بلوایا ، گلے لگایا اور پانی کی بوتل دیا
کچھ دیر کے بعد جب وہ پرسکون ہوا تو اس سے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے- اس نے پھر رونا شروع کردیا اور اپنی داستان سنانے لگا کہ میں امریکی فوج میں تھا- میں دو بار افغانستان میں تعینات کیا گیا- میں نے وہاں قریب سے مسلمانوں کو دیکھا
برسوں بعد وہاں سے لوٹنے کے بعد یہ سوچ سوچ کر دن بدن میری بے چینی بڑھتی جارہی ہے کہ آخر وہ کون سی طاقت ہے جو انھیں شکست و ریخت سے دو چار نہیں ہونے دیتی-
یہاں تک کہ ایک عرصے کے بعد وہ فاتح کی حیثیت سے دوبارہ اپنے ملک پر قابض ہوگئے- پچھلے دو دنوں سے میری بے چینی میں مزید اضافہ ہوا اور میں سو نہیں سکا ہوں- بالآخر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ صرف ان کے ایمان کی طاقت ہے- جس ذات پر وہ ایمان رکھتے ہیں وہ ذات انھیں دنیا میں سرخرو کررہی ہے۔
آج بے چینی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے تو اپنے آپ کو اسی ذات کے حوالے کرنے کے لیے آگیا- میں نے اسے گلے لگایا ، کلمہ پڑھوایا اور دین کے حوالے سے تلقین کی اور قرآن کریم پیش کیا۔
اللہ اکبر کبیرا والحمد للّٰہ کثیرا
خادم دین :
خوشتر نورانی