فری میڈیکل اور آئی چیک اپ کا انعقاد

Spread the love

خدمت خلق اور فوز و فلاح کے پاکیزہ جذبات کے ساتھ البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج نے فری میڈیکل اور آئی چیک اپ کا انعقاد کیا کٹھل ڈانگی کے پرائمری اسکول میں یہ فری چیک اپ کا کیمپ لگایا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں خواتین، بچے اور مردوں نے اس فری چیک اپ کیمپ سے فائدہ اٹھایا. صبح تقریباً دس بجے پٹیسری پنچایت کے مکھیا سرپنچ نے اس فری چیک اپ کیمپ کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا. جس میں کٹھل ڈانگی، ادراگی نندھرا اور اطراف کے لوگوں نے شرکت کی. ڈاکٹر جنید عالم صاحب (M.B.B.S) نے فری میڈیکل چیک اپ کیا اور اسٹنڈرز کمپنیوں کی دوائیاں بھی مفت میں دئیں. وہیں آستھا آئی کیئر ٹھاکر گنج کے ڈاکٹروں نے آنکھوں کا چیک اپ کیا اور ضرورت کی دوائیاں بھی فراہم کیں. صبح دس بجے سے شام

کے چار بجے تک یہ فری چیک اپ چلتا رہا

البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کی جانب سے کٹہل ڈانگی اسکول ٹھاکر گنج میں 2nd مفت میڈیکل اور آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں کثیر تعداد میں خواتین، بچے اور مردوں نے اس فری چیک اپ کیمپ کا فائدہ اٹھایا۔ ڈاکٹر جنید عالم صاحب (M.B.B.S) رانی میڈیکو ٹھاکر گنج اور محفوظ سر آئی آستھا سے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ گھنٹوں تک مریضوں کو دیکھتے رہے اور دوائیاں بھی مفت فراہم کی۔ آپ کو جان کر خوشی ہوگی کہ اس مفت کیمپ سے اب تک 235 لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔ اللہ البرکات ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ ٹھاکر گنج کو مزید ترقی عطا فرمائے۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *