تنظیم فلاح ائمہ و خدام مساجد کی رکھی گئی بنیاد
تنظیم فلاح ائمہ و خدام مساجد کی رکھی گئی بنیاد
اقلیتی
بیداری کارواں مظفر پور صدر انور حسین ہوئے ریاستی کنوینر منتخب
پٹنہ، 3/ اکتوبر، (وجاہت، بشارت رفیع) مساجد کے ائمہ و مؤذنین کی خدمات کے مد نظر انہیں نہ تو تنخواہیں ملتی ہیں اور نہ ہی سماجی عزت وتکریم ، انہیں باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ائمہ و مؤذنین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے آج تنظیم فلا ح ائمہ وخدام مساجد کی بنیاد ڈالی گئی۔
اقلیتی بیداری کارواں مظفر پور کے صدر انور حسین نے زوم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے ائمہ کرام، علمائے دین، اساتذہ و خدام قوم و ملت نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جہاں ایک طرف ائمہ کے مسائل پر فکر انگیز گفتگو ہوئی وہیں دوسری جانب مسائل کے حل کے لئے ایک تنظیم کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔ مقصد کے حصولیابی کے لئے ” تنظیم فلاح ائمہ و خدام مساجد” وجود میں آئی۔ اس موقع پر جناب علاؤالدین سلفی نے تنظیم کو باضابطہ طور پر چلانے کے لئے عہدیداروں کو نامزد کرنے کا مشورہ دیا۔ جناب انور حسین نے بہت زیادہ فعال و متحرک قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر، انجمن ترقی اردو مظفر پور کے نائب صدر و آزاد صحافی محمد رفیع کو ریاستی صدر بنانے کا مشورہ پیش کیا لیکن محمد رفیع نے صاف لفظوں میں کہا کہ کمیٹی کو اوپر سے نیچے نہیں بلکہ نیچے سے اوپر کی جانب لے جانے کی ضرورت ہے یعنی سب سے پہلے ضلع کی کمیٹی تشکیل دی جائے تب پھر ضلع کے نمائندے مل کر ریاستی کمیٹی کو تشکیل دیں۔ جناب رفیع نے اس کے لئے یہ مشورہ بھی دیا کہ انور حسین صاحب بہتر کام کر رہے ہیں تنظیم کے عارضی کمیٹی کا انہیں ریاستی کنوینر نامزد کیا جائے، میٹنگ میں شامل تمام شرکاء کو ریاستی مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا جائے اور تمام اضلاع میں کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ایک کنوینر اور ایک سکریٹری نامزد کیا جائے۔ تمام اضلاع کے نمائندہ ائمہ کے مسائل بھی نوٹ کرتے جائیں تاکہ تنظیم کے لئے ایک جامع اغراض و مقاصد ترتیب دی جا سکے۔ جناب رفیع کے مشورہ کی سبھی شرکاء نے تائید کی اور انور حسین ریاستی کنوینر منتخب ہوئے اور انہوں نے ریاستی مجلس عاملہ کی جو فہرست جاری کی وہ اس طرح ہے:- جناب محمد رفیع۔ معاون، ا. جناب انور حسین – کنوینر، 2۔ شیخ امجد سلفی ۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 3۔ شیخ محمد اسلم۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 4۔شیخ محمد وارث ملک۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 5۔شیخ محمد علاؤ الدین۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 6۔ سمیع اللہ۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ 7۔ ایم کے معظم۔ رکن، ریاستی مجلس عاملہ، 8۔ مولانا محمد تاج الدین قاسمی۔ رکن، ریاستی مجلس عاملہ، 9۔ نعیم الرحمن فیضی۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 10۔ محمد عادل اقبال۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ، 11۔ جناب خضر امام صاحب ۔ رکن، ریاستی مجلس عاملہ، 12۔ جناب عاشق اسلامی صاحب ۔ رکن، ریاستی مجلس عاملہ، 13۔ جناب راشد انور صاحب ۔ رکن ریاستی مجلس عاملہ۔