ہے تجھ کو زیب سلطانی معین الدین اجمیری

Spread the love

ہے تیری ذات لاثانی معین الدین اجمیری 

ہے تجھ کو زیب سلطانی معین الدین اجمیری

معزز قارئین حضرات !

آج میں حضور خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی زندگی کے بارے میں کچھ تحریر کرنے جا رہا ہوں، جن بزرگوں نے ہندوستان میں دین کی خدمت کی ہے ان میں خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کا نام سرفہرست ہے، آپ کی ولادت 537ھ مطابق 1142ء کو سجستان یا سیستان کے علاقے سنجر کے ایک علمی گھرانے میں ہوئی، اسی وجہ سے آپ کو سنجری کہا جاتا ہے

آپ کا اسم گرامی “حسن” ہے آپ کے القابات جن سے آپ مشہور ہیں معین الدین، غریب نواز اور عطاے رسول ہیں، آپ نے علم حاصل کرنے کے لے شام بغداد اور کرمان وغیرہ کا سفر اختیار کیا۔

آپ کے خاص پیر ومرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی اور پیران پیر روشن ضمیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمہ ہیں، زیارت حرمین کے دوران جب کہ آپ اپنے پیر ومرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی علیہ الرحمہ کے ساتھ تھے اس وقت بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ کو ہند کی ولایت عطا ہوئی اور ہندوستان میں دین کی خدمت بجا لانے کا حکم ملا۔

آپ ہندوستان میں آۓاور اجمیر شریف میں پڑاؤ ڈالا جہاں آپ کو بڑے بڑے جادوگر اور سادھوؤ ں سے مقابلہ ہوا، جیسے سادھو اجیپال وغیرہ ان سب کو آپ نے مسلمان کر کے مریدوں میں شامل کیا، ہند میں آپ کی آمد سے ایک زبردست اسلامی روحانی اور سماجی انقلاب پیدا ہوا ۔

آپ کے مرید و خلیفہ بہت ہیں ان میں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی علیہ الرحمہ اور قاضی حمیدالدین ناگوری علیہ الرحمہ سرفہرست ہیں، آپ کا وصال 6 رجب المرجب 627 ھ اجمیر شریف میں ہوا اور یہیں آپ کا مزارشریف بنا۔

آج ہندو پاک میں ایمان و اسلام کی جو بہاریں نظر آرہی ہیں اس میں خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کا بہت بڑا حصہ رہا ہے،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں بھی خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کا صدقہ عطا فرمائے آمین ۔۔۔

تحریر: محمد انعام الحق

متعلم :دار العلوم فیضانِ تاج الشریعہ ٹھاکر گنج ۔

One thought on “ہے تجھ کو زیب سلطانی معین الدین اجمیری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *