وزیر تعلیم نے اردو، فارسی اور عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی کرانے کا کیا اشارہ
وزیر تعلیم نے اردو، فارسی اور عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی کرانے کا کیا اشارہ
قومی اساتذہ تنظیم نے ایس ٹی ای ٹی کرانے کی کی تھی مانگ، اردو آبادی کے لیے ہے اس کی ضرورت : محمد رفیع
پٹنہ، 5/ جولائی، اردو، فارسی اور عربی زبان کے اساتذہ بحالی کے راستہ کو ہموار کرنے کے مقصد سے قومی اساتذہ تنظیم بہار نے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر تعلیم اور چیف سکریٹری بہار سے اسپیشل ٹی ای ٹی کرانے کی مانگ کی تھی۔
وزیر تعلیم نے پرنسپل سیکریٹری محکمہ تعلیم کے کے پاٹھک کو دئے ہدایت میں یہ واجہ کیا ہے کہ جولائی مہینہ میں ہی حکومت اردو، فارسی اور عربی کے ساتھ دیگر چھٹے ہوئے مضمون کا ایس ٹی ای ٹی کرائی جانی ہے اس سمت میں کام کیا جائے۔
وزیر تعلیم کے اس ہدایت پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے اراکین و اردو حلقہ میں خوشی کی لہر ہے۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لگاتار حکومت سے رابطہ میں ہیں کہ اردو، فارسی اور عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی کرایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی اساتذہ تنظیم کی مانگ پر ہی حکومت نے اردو کے ساتھ فارسی اور عربی کے اساتذہ کے بحالی کا اعلان کیا تھا۔
لیکن اعلان کے بعد جب ٹریننگ کے ساتھ ہی ایس ٹی ای ٹی بھی لازمی ہوا تو محمد رفیع نے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر تعلیم اور چیف سکریٹری بہار کو مکتوب ارسال کر یہ واضح کیا کہ اگر اردو کے ساتھ فارسی اور عربی زبان کے لیے ایس ٹی ای ٹی نہیں کرایا گیا تو اردو کے کچھ اساتذہ تو مل جائیں گے لیکن فارسی اور عربی کے لئے اساتذہ نہیں مل پائیں گے۔
رفیع صاحب بتاتے ہیں کہ وزیر اعلی، وزیر تعلیم اور چیف سیکریٹری بہار نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے اس لیے اب اردو ، فارسی اور عربی کا ایس ٹی ای ٹی کرانے کا راہ ہموار ہو رہا ہے۔
حالاں کہ اس کے لیے محمد رفیع نے حکومت کو رمائنڈر بھی دیا تھا کہ اگر اردو، فارسی اور عربی کا ایس ٹی ای ٹی نہیں کرایا جاتا ہے تو اردو آبادی کے لئے یہ دھوکا ہوگا اور وقت آنے پر اس کا جواب دیا جائے گا۔
لیکن حکومت کے ارادے کو درست جان کر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین، کنوینر محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، سرپرست عبدالحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، ندیم انور، نسیم اختر، رضی احمد، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، ناظر اسرار عارفی، وقار عالم، ضلعی صدر مظفر پور شمشاد احمد ساحل، خازن محمد حماد وغیرہ نے وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر ، چیف سیکریٹری عامر سبحانی اور وزیر اعلی نتیش کمار کا شکریہ ادا کیا ہے اور مانگ کی ہے کہ جلد از جلد ایس ٹی ای ٹی کرائی جائے
قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے 16 مئی بروز منگل کو وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی، وزیر تعلیم و دیگر افسران کو اردو فارسی و عربی کا اسپیشل ایس ٹی ای ٹی کرانے کے لیے ایک مکتوب ارسال کیا تھا
Pingback: محکمہ تعلیم بہار کی اردو دشمنی ⋆ اردو دنیا
Pingback: اردو اساتذہ کی خصوصی تربیت کے لیے ایس سی ای آر ٹی پہنچا قومی اساتذہ تنظیم کا وفد