سی ایم بی کالج میں 20 سے 30/ جولائی2022ء تک مختلف قسم کے مقابلے منعقد ہوں گے

Spread the love

سی ایم بی کالج میں 20 سے 30/ جولائی2022ء تک مختلف قسم کے مقابلے منعقد ہوں گے

للت نارائن متھلا یونیورسٹی کے گولڈن جوبلی سال کی تقریبات کے موقع پر سی ایم بی کالج ڈیوڑھ گھوگھڑیہا،مدھوبنی میں 20 /جولائی سے 30 جولائی2022ء تک مختلف تعلیمی وثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان مقابلہ جاتی پروگراموں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو کالج کی طرف سے میڈل،مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ساتھ ہی انہیں 5 اگست 2022ء کو یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

 

پروگرام سے متعلق پرنسپل ڈاکٹر کیرتن ساہو کے حکم کے مطابق پروگراموں کے کام یاب انعقاد کے لیے کالج کے سینئر استاد ڈاکٹر عبدالودود قاسمی(صدر شعبہ اردو) کو کنوینر بنایا گیا۔

کوئز مقابلہ 21 جولائی کو منعقد کیا جائے گا جس کے انچارج ڈاکٹر اوپیندر کمار سنگھ اور ڈاکٹر آلوک کمار ہوں گے۔

  21جولائی2022ءکو بحث و مباحثہ کا پروگرام منعقد ہوگا جس کا انچارج ڈاکٹر پروین کمار پاسوان اور ڈاکٹر ویریندر کمارکو بنایا گیا ہے۔

  23/جولائی 2022ء کونکر ناٹک اور مضمون نویسی کامقابلہ منعقد ہوگا جس کےانچارج ڈاکٹر اوماشنکر سنگھ اور ڈاکٹر پریم سندر پرساد ہونگے۔

25/جولائی کو متھلا پینٹنگ ،شطرنج اور کیرم بورڈ کے مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ،ان پروگراموں کے انچارج ڈاکٹر دھرمیندر کماراور ڈاکٹر رتن کماری بنائے گئے ہیں۔

26 جولائی 2022ءکواردو اور میتھلی زبان میں مضمون نویسی کا مقابلہ جاتی پروگرام منعقد ہوگا جس کے انچارج ڈاکٹر عبد الودود قاسمی ،ڈاکٹر رتن کماری ڈاکٹر بھگت منڈل ہوں گے ۔

27/جولائی کو این ایس ایس کے رضاکار طلبا اور طالبات کالج کے احاطہ اور اطراف میں صاف صفائی تحریک چلاکر کالج کیمپس اور قرب وجوار کو صاف وشفاف کریں گے۔

28/جولائی کوکامیاب طلباوطالبات کو انعامات دئے جائیں گے۔سارے پروگراموں کو کامیاب بنانے میں کالج کے ہیڈ اسسٹنٹ ڈاکٹر ہری شنکر رائے اپنا بھر پور تعاون پیش کرتے رہیں گے مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ

20جولائی رکھی گئی ہے طلبا وطالبات کالج آ کر اپنا ذاتی آ ئی کارڈ یا ایڈ میشن رسید لے کر آ ئیں اور اپنی دلچسپی کے اعتبار سے اپنا اپنا نام اندراج کروالیں۔

پروگرام سے متعلق مزید جانکاری کالج آ کر حاصل کرلیں یا اسٹوڈینٹ یونین کے صدر جیتندر کمار سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں

One thought on “سی ایم بی کالج میں 20 سے 30/ جولائی2022ء تک مختلف قسم کے مقابلے منعقد ہوں گے

Leave a reply

  • Default Comments (1)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *