سبھی سرکاری دفاتر میں ہندی کے ساتھ اردو میں بھی نیم پلیٹ

Spread the love

سبھی سرکاری دفاتر میں ہندی کے ساتھ اردو میں بھی نیم پلیٹ

پند (ت ان س) پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سنگھ نے کہا ہے کہ ضلع کے سبھی سرکاری دفاتر میں ہندی کے ساتھ اردو میں بھی نیم پلیٹ لگاۓ جائیں گے۔

وہ جمعرات کو پٹنہ کلکٹریٹ میں اردوڈائریکٹوریٹ بہار پٹنہ کے ماتحت ضلع اردوزبان سیل پٹنہ کے زیراہتمام میٹرک انٹر اور گریجویشن سے کے اردو طلباء حوصلہ افزائی تقریری مقابلہ میں فاتح طلباء کے درمیان انعام تقسیم کرنے کے بعد پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے اعلان کہا کہ اگلے سال سے یہ مقابلہ بڑے پیانے پر کیا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اس میں نہ صرف اردو پڑھنے والے طلبا حصہ لیں بلکہ اسکول کے دیگر طلبا، گارجین اور اساتذہ بھی حصہ لیں۔ ڈی ایم نے اردو زبان کی شیرینی اور کشش کی زبردست ستائش کرتے ہوے کہا کہ بہت ہی دل کش زبان ہے ۔ یہ محبت اور بھائی چارے کی زبان ہے۔

سبھی جانتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ اردو پڑھنے اور سننے میں کتنی اچھی لگتی ہے۔ حکومت کی طرف سے اردو کی تشہیر کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ کوئی بھی زبان آپس میں بیر نہیں سکھاتی ،ہمیں اپنی زبان ،تہذیب اور اپنے مذہب پر فخر کرنا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنی تہذیب اور اپنے مذہب پر رہنے اور جینے کا پورا حق ہے لیکن ساتھ ہی ہمیں دوسرے کے مذاہب کا بھی احترام کرنا چاہیے ۔

اردو زبان بیر کرنا نہیں بلکہ آپس میں محبت اور بھائی چارگی سے رہنا سکھاتا ہے۔ اردو ادب کے جو مواد ہیں وہ دوسری زبان میں نہیں ملتے اور نہ ہی اس کا ترجمہ پڑھنے میں وہ لطف  اور مزہ ہے جو اردو ادب پڑھنے میں ہے۔ ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ یہ زبان مزید فروع پائے۔ پروگرام کی صدارت ڈی ایم اسپشل نوشاد  احمد نے کی جب کہ ضلع اقلیتی فلاح  افسر کم انچارج اردو زبان سیل اشوک کمار داس  نے مہانوں کا استقبال کیا۔

اس سے قبل جناب نوشاد احد اشوک کمارداس نے شمع روشن کر کے  پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں پٹنہ کے کئی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *