وزیر داخلہ امیت شاہ کا پورنیہ کشن گنج دورہ

Spread the love

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس مہینے دو روزہ دورے پر بہار آئیں گے۔

وہ پورنیہ کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں جلسہ عام کر یں گے، جب کہ کشن گنج میں انتظامی افسران کے علاوہ فوج کے افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

کشن گنج میں وہ ڈویژن کے چاروں اضلاع کے بی جے پی کے حلقہ کے ضلعی صدور سے بھی بات کر یں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ

امیت شاہ کا سیمانچل کا مجوزہ دورہ 23 اور 24 ستمبر کو ہے

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے اس کی تیاری کے لیے منگل کو پورنیہ پہنچے۔ صبح دس بجے انہوں نے رنگ بھری گراؤنڈ کے علاوہ اندرا گاندھی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ضلع دفتر میں گھنٹوں میٹنگ چلی۔

میڈیا کوان کی طرف سے پریس کانفرنس کی اطلاع دی گئی لیکن صرف بی جے پی کے ریاستی صدر سنجئے جیسوال ہی پر یس کا نفرنس میں پہنچے۔ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ 13 ستمبر کو دوبارہ پورنیہ آئیں گے تو صحافیوں سے بات کریں گے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوۓ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجئے جیسسوال نے کہا کہ امت شاہ 23 کو پورنیہ میں جلسہ کر یں گے جبکہ 24 کوکشن گنج میں وہ انتظامی اور فوجی حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

دو ڈویژن کے تمام اضلاع کے سرکردہ رہ نماؤں سے بھی ملاقات کر لیں گے۔ پورنیہ سرحدی مقام ہے اور یہاں سے وزیر داخلہ کا دیا ہواپیغام چاروں طرف جائے گا۔ اس دوران ایم ایل اے جے کھیما ، کرشنا دیورشی ، ونودانند سنگھ راکیش کمار سمیت وغیرہ موجود تھے۔

بحوالہ : قومی تنظیم پٹنہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *