اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ پانچ دنوں کے لیے بند

Spread the love

اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ پانچ دنوں کے لیے بند

ممبئی (ایجنسی ) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع خلد آبادشہر میں شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مزار ہے جس پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازع چل رہا۔

وہیں متعدد سیاسی پارٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اورنگ زیب کی مزار کو نقصان پہنچائیں گے جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے ایکٹ 1958 ، رولز 1959 سیکشن 5 کے مطابق اورنگ زیب کی مزار کو ابتدائی طور پر پانچ دن کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ اگر حالات معمول پر نہیں آتے ہیں تو مزید پانچ دنوں کے لیے اور نگزیب کی مزار کو بند رکھا جائے گا۔

اورنگ آباد سرکل سپرنٹنڈنٹ ملن کمار چاؤلی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مسجد کمیٹی نے اس جگہ کو تالا لگانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اسے کھول دیا۔

بدھ کو ہم نے اگلے پانچ دنوں کے لیےمقبرے کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال کا جائزہ لیں گے اور پھر اسے کھولنے یا مزید پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔

 

واضح ہو کہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اورنگ آباد میں اکبر الدین اویسی آۓ تھے اور انہوں نے خلد آباد جا کر اورنگزیب کے مزار پر پھول چڑھاۓ تھے جس کے بعد متعدد سیاسی پارٹیوں نے اکبر الدین اویسی کی مخالفت کی اور اب یہی سیاسی پارٹیاں اور نگزیب کی مزار کی مخالفت کر رہی ہیں

اس دوران خلد آباد شہر میں کچھ ایسی افوا ہیں بھی پھیلی تھیں کہ کچھ لوگ اورنگ زیب کی قبر کوتوڑ نے آرہے ہیں ، جس کے بعد خلد آباد شہر کا ماحول گرم ہو گیا جس کے بعد اورنگ آباد دیہی پولیس اور محکمہ آثار قدیمہ نے اورنگ زیب کی قبر پر پولیس تعینات کر دی تھی

لیکن اب محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اور نگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور آگے ضرورت پڑنے پر آنے والے پانچ دن کے لیے اور نگزیب کا مقبرہ بند کیا جاسکتا ہے۔

One thought on “اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ پانچ دنوں کے لیے بند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *