غفران اسد اور منہاج ڈھاکوی نے کیا چیئرمین مدرسہ بورڈ کا شان دار استقبال
غفران اسد اور منہاج ڈھاکوی نے کیا چیئرمین مدرسہ بورڈ کا شان دار استقبال
ڈھاکہ، مشرقی چمپارن، 19/ مارچ (پریس ریلیز)
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین عبدالسلام انصاری کا پہنچنے پر شان دار استقبال ہوا۔ جناب چیئرمین صاحب مدرسہ کریمیہ ڈھاکہ مشرقی چمپارن میں جلسہ میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔
اس موقع پر جہاں ایک طرف انہوں نے ایک ہسپتال کا افتتاح کیا اور مدرسہ میں جلسہ کو خطاب کیا وہیں ڈھاکہ کے مشہور و معروف سماجی ملی خدمتگار مرحوم عطاء اللہ ڈھاکوی کے صاحبزادے ڈھاکوی انسٹیٹیوٹ آف انڈر گریجویٹ لرننگ کالج کے ڈائریکٹر منہاج ڈھاکوی نے اپنی رہائش پر پھولوں کی مالا اور شال اوڑھا کر استقبال کیا وہیں غفران اسد سابق امیدوار ریگا اسمبلی حلقہ نے بھی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین جناب عبدالسلام انصاری کا زوردار استقبال پھولوں کی مالا اور شال سے کیا۔
غفران اسد نے اپنے اسمبلی حلقہ ریگا، سپی اور بیرگنیا کے خستہ حال مدرسہ پر اپنی سفقتی نگاہ دینے اور خاص کر بيرگنیا میں واقع احمدیہ سلفیہ جہاں اُنکے دادا مرحوم مولانا تسلیم خان رحمانی نے اپنی خدمت دی ہے پر ڈالنے کی گذارش جناب چیئرمین صاحب سے کی۔ جناب عبدالسلام انصاری نے بھی مدارس کے ترقی میں ہر طرح کا تعاون دینے کا بھروسہ دلایا۔ عین ممکن ہے بہت جلد وہ مدرسہ ہٰذا کا دورہ بھی کریں۔