سی،ایم،بی کالج میں دس روزہ تعلیمی وثقافتی پروگرام کا افتتاح
سی،ایم،بی کالج میں دس روزہ تعلیمی وثقافتی پروگرام کا افتتاح
آ ج بتاریخ 21جولائی 2022ء کو ایل این ایم یو کے زیر اہتمام چل رہے سی ایم بی کالج میں دس روزہ مختلف قسم کے تعلیمی وثقافتی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کیرتن ساہو و ڈاکٹر عبدالودود قاسمی (برسر کالج) اور دیگر اساتذہ کے ہاتھوں شمع جلاکر کیا گیا
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ہری شنکر رائے (بڑا بابو)نے بحسن وخوبی انجام دیا۔ پروگرام کا آ غاز کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسمی نے دس روزہ پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہماری یونیورسٹی گولڈن جوبلی تقریب منارہی ہے
جس کی آ خری تقریب بہت بڑے پیمانے پر 5اگست 2022ء کو منایا جائے گا اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ بہتر کار کردگی کرنے والے ادارے ان کے ذمہ داروں سمیت طلباو طالبات کو اعزاز واکرام اور توصیفی سند سے بھی نوازے گی۔
عالی جناب وائس چانسلر صاحب اور جناب ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب (رجسٹرار ایل این ایم یو) کے حکم وہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ایم بی کالج میں بھی دس روزہ متعدد تعلیمی وثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جس کا افتتاح ابھی آپ نے دیکھا ۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کیرتن ساہو (پرنسپل کالج) نے سب سے پہلے یونیورسٹی انتظامیہ کا بصد خلوص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وی سی سر اور رجسٹرار صاحب کے بے حد ممنون ہیں کہ ان لوگوں نے بیک وقت کالج میں متعدد مضامین کے گیارہ گیسٹ فیکلٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر وں کو بھیج کر اساتذہ کے قحط کو دور کردیا مجھے امید ہے کہ آپ تمام اساتذہ کے آنے سے تعلیم وتدریس کا سلسلہ اب مزید بہتر ہوجائے میں تمام نو منتخب پروفیسروں کا والہانہ استقبال کرتا پوں۔
افتتاحی سیشن کے بعد کوئز مقابلہ کا آ غاز کیا گیا واضح رہے کالج کا نام دو اہم شخصیات پر مشتمل ہے چندر مکھی اور بھولا اس کو سامنے رکھتے ہوئے کوئز مقابلہ کے لیے دوگروپ بنائے گئے لڑکی والے گروپ کام نام چندر مکھی گروپ تو لڑکے والے گروپ کا نام بھولا گروپ رکھا گیا ۔
جس میں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر ذوق و شوق سے حصہ لیا ۔
کوئز مقابلہ کے انچارج جناب ڈاکٹر جیتندر کمار اور ڈاکٹر آ لوک کمار کی قیادت میں یہ پروگرام بہت اچھے انداز میں انجام تک پہونچا کا فی اتار چڑھاؤ کے بعد لڑکیوں کی چندر مکھی گروپ نے آ خر بازی مار ہی لی اور اپنی جیت درج کرانے میں کامیاب ہوگئی ۔پروگرام کو کامیاب کرنے میں کالج تمام اساتذہ کے ساتھ کالج کے غیر تدریسی ملازمین بھی پیش پیش رہے۔
بالخصوص نو منتخب اساتذہ کرام ڈاکٹر بھگت کمار منڈل (شعبہ میتھلی)،ڈاکٹر رتن کماری (شعبہ میتھلی) ڈاکٹر آ لوک کمار (شعبہ کامرس) ڈاکٹر پروین کمار (شعبہ شوسیولوجی) ڈاکٹر پریم سندر پرساد (شعبہ فلسفہ) ڈاکٹر ویریندر کمار( شعبہ کیمسٹری) ڈاکٹر جیتندر کمار سنگھ (شعبہ کامرس )ڈاکٹر اوپیندر کمار (شعبہ فزکس )
ڈاکٹر دھر میندر کمار( شعبہ زو لوجی) ڈاکٹر محمد نوشاد عالم (شعبہ پولیٹیکل سائنس) ڈاکٹر اوماشنکر کمار(شعبہ کامرس) ڈاکٹر نریش کمار(شعبہ انگریزی) ڈاکٹر سنجے کمار (شعبہ ہندی) ڈاکٹر پر بھاکر کمار (شعبہ اکانو مکس) وغیرہ کے ساتھ اسٹوڈینٹ یونین کے ذمہ داران طلباء جیتندرکماریا دو پپو یادو پروگرام کو کام یاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔
کل بتاریخ 22جولائی 2022ءکو اسی کڑی کے تحت بحث ومباحثہ کا پروگرام بعنوان اگنی پتھ یوجنا منعقد کیا جائے گا ۔
- دینی مدارس میں عصری علوم کی شمولیت مدرسہ بورڈ کا حالیہ ہدایت نامہ
- کثرت مدارس مفید یا مضر
- نفرت کا بلڈوزر
- ہمارے لیے آئیڈیل کون ہے ؟۔
- گیان واپی مسجد اور کاشی وشوناتھ مندر تاریخی حقائق ، تنازعہ اور سیاسی اثرات
- مسجدوں کو مندر بنانے کی مہم
- اورنگزیب عالمگیرہندوکش مندرشکن نہیں انصاف کا علم بردارعظیم حکمراں
- سنیما کے بہانے تاریخ گری کی ناپاک مہم
- دہلی میں دو طوفان
- سپریم کورٹ کا امتحان