سورۃ العصر میں زندگی کی کامیابی کے تمام اصول موجود ہیں

Spread the love

سورۃ العصر میں زندگی کی کامیابی کے تمام اصول موجود ہیں

مسجد تاج الشریعہ میں علامہ محمد ارشد مصباحی کا فکر انگیز اظہار خیال

مالیگاؤں: نزولِ قرآن کا بنیادی مقصد ہدایت ہے- اللہ تعالیٰ نے سورۃ العصر میں زندگی کی کام یابی کے تمام اصول عطا فرما دیے۔ اس ایک سورۃ کو دستورالعمل بنا لیں کام یابی قدم چومے گی

اللہ تعالیٰ نے کام یابی کے چار بہترین اصول سورۃ العصر میں بیان فرمائے: ایمان، عملِ صالح، حق کی تاکید اور صبر

اِس طرح کا اظہارِ خیال 8 دسمبر 2023ء قبل از نمازِ جمعہ مسجد تاج الشریعہ رونق آباد میں خطیب یورپ مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی صاحب (سربراہ: اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) نے فرمایا۔ آپ نے مزید کہا کہ: ہم مسلمان ہیں ہمیں سرکار اقدس ﷺ کے طریقوں کو اپنانا ہے

سرکارﷺ کی سنتوں کو اپنانا ہے- صحابۂ کرام ہمارے لیے رول ماڈل ہیں- تمام صحابہ ہدایت کے ستارے ہیں۔

صحابۂ کرام کا بوقتِ ملاقات سورۃ العصر سُناتے- ہم نے سورۃ العصر پر عمل کر لیا گویا پورے دین پر عمل کر لیا- تمام زمانوں میں سب سے بہتر زمانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ ظاہری کا زمانہ ہے- سورۃ العصر کا ترجمہ پڑھیے ایمان تازہ ہوگا

کنزالایمان شریف قرآن پاک کا سب سے بہترین ترجمہ ہے، قرآن پاک کی تفہیم کے لیے کنزالایمان کا مطالعہ کیجیے- ازیں قبل حافظ انیس الرحمٰن رضوی نے حضرت حافظ محمد میاں مالیگاوں نے علامہ محمد ارشد مصباحی کا استقبال کیا

زیر تعمیر مسجد تاج الشریعہ کے کوائف اور مسجد کے لیے امداد کی اپیل انجینئر شکیل احمد نے کی- اس موقع پر حافظ ظفر عابد، غلام مصطفیٰ رضوی، ڈاکٹر رئیس احمد رضوی، نعیم رضوی، فرید رضوی، معین سر، عزیز الرحمن سر، سعید پلمبر، عتیق احمد مالیگ، عبدالقیوم بھائی سمیت دیگر معززین موجود تھے- بعد نمازِ جمعہ سلام باقیام ہوا اور حضرت حافظ محمد میاں مالیگ نے دُعا کی-

رپورٹ معین پٹھان رضوی نوری مشن نے ارسال کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *