ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن کا سالانہ پروگرام
ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن کا سالانہ پروگرام
شہر کشن گنج سے متصل علم و ادب کے حوالے سے ایک معروف گاؤں چکلہ گھاٹ جہاں گذشتہ کل ١٩جنوری ٢٠٢٥ بروز اتوار *ہیومن سئیوگ فاؤنڈیشن* کے بینر تلے ایک دینی ادارہ بنام جامعۃ البرکات فیض المدینہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس موقع مذکورہ فاؤنڈیشن کے تحت علاقہ کے مختلف گاؤں میں چلنے والے مکاتب و اسکولی سینٹر کا سالانہ پروگرام الفوز 2024 کا انعقاد ہوا اور پھر تمام طلبہ و طالبات کے درمیان تقسیم انعامات کا خوب صورت پروگرام بھی منعقد کیا گیا
اس تقریب میں درجنوں علماء و فضلاء اور اہل علم و دانش ور حضرات نے شرکت کی جن میں بالخصوص ماہر فکر و فن حضرت علامہ و مولانا ڈاکٹر غلام جابر شمس مصباحی صاحب مدظلہ العالیٰ بانی نالج سٹی کشن گنج کے علاوہ ڈائٹ کشن گنج کی پرنسپل انچارج محترمہ غفرانہ خاتون صاحبہ چاما اسکول، ٹھاکر گنج کے استاد مولانا غلام حیدر صاحب، گورنمنٹ اسکول کے معلم مولانا شاہ رخ التمش مصباحی،فخر القراء حافظ و قاری حسن منظر صاحب ٹھاکرگنج و چکلہ ہائی اسکول کے استاد محترم جناب ساجد صاحب نے بالخصوص مذکورہ پروگرام سے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین و دیگر سامعین سے خطاب میں علم و تحصیل علم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اس فاؤنڈیشن کے روح رواں مولانا محمد اویس و مولانا ایوب عالم صاحب اور ان کے رفقاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے لوگوں سے اس مشن میں فاؤنڈیشن کا بھر پور تعاون کرنے کی اپیل بھی کی اور ادارہ کے لیے زمین دینے والے چکلہ گھاٹ گاؤں ہی کے ایک معمر شخصیت عالی جناب الحاج محمد فاضل حسین صاحب کے اس قدم کو کافی سراہا گیا اور ان کے لیے دعا کی گئیاور 2024 کے میٹرک امتحان میں چکلہ ہائی اسکول کی طالبہ *ترنم جہاں* کو جنہوں نے ضلع سکنڈ ٹاپر اور اپنے اسکول سے اول پوزیشن حاصل کیا تھا ہیومن سہیوگ فاؤنڈیشن کے جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور کتابوں کے ساتھ میڈل سے نوازا گیا آخر میں صلاۃ و سلام اور دعا پر اس تقریب کا اختتام ہوا
رپورٹ :محمد شمشاد مرکزی
استاد برکات مدینہ، بیلوا ،چکلہ