ڈاکٹرعاصم اعظمی صاحب کو مارہرہ شریف میں خلافت اور انعام واعزاز سے نوازاگیا

Spread the love

ڈاکٹرعاصم اعظمی صاحب کو مارہرہ شریف میں خلافت اور انعام واعزاز سے نوازاگیا

مارہرہ شریف میں عرس قاسمی برکاتی اپنی تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ جاری ہے، آج خرقہ پوشی کی شب ہے، مشائخ مارہرہ نے اپنی سابقہ علما نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال مؤرخ عصر، صاحب تصانیف کثیرہ، استاذ گرامی حضرت علامہ ڈاکٹر عاصم اعظمی صاحب قبلہ (گھوسی ،مئو) کو بھی ان کی دینی خدمات کے اعتراف میں نشان مجدد برکاتیت (ایوارڈ) اور گیارہ ہزار نقد پیش کیا ۔

اور پھر تاج المشائخ، امین ملت حضرت سید امین میاں برکاتی مد ظلہ العالی نے حضرت علامہ عاصم اعظمی صاحب کو اپنی خلافت عطا کی اور دستار خلافت سے سرفراز فرمایا ۔

ہم حضرت کی بارگاہ میں اس عظیم خانقاہ سے، عظیم سلسلے کی خلافت ملنے پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ اہل گھوسی کے لیے یہ شادمانی کا وقت ہے کہ مارہرہ شریف کی ایک اور خلافت گھوسی پہنچی ۔ الحمد للہ ۔

یوں تو مارہرہ مطہرہ کی شہر گھوسی پر نوازشات و عنایات تقریباً ایک صدی سے زائد سے جاری ہے، برکات نگری کی برکتوں سے گھوسی ہر دور میں مالا مال رہا ہے ۔ گھوسی میں برکاتی ارادت کی سعادت حاصل کرنے والوں کی بھی ایک اچھی تعداد ہے ۔ مدینۃ العلماء گھوسی کے ایک نہیں متعدد علما کو مارہرہ شریف سے تاج خلافت حاصل ہے؛

حضرت مولانا نذیر احمد نوشہ گھوسوی علیہ الرحمہ کو سرکار نور حضرت سیدنا ابو الحسین احمد نوری میاں مارہروی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِ سے خلافت کا شرف حاصل ہے۔

حضرت شیخ العلماء، استاذ حضور احسن العلماء علامہ غلام جیلانی اعظمی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ کو سرکار تاج العلماء حضرت علامہ سید اولاد رسول محمد میاں مارہروی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِ سے اجازت و خلافت حاصل ہے ۔

اور برکاتی مفتی، شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ کو حضور احسن العلماء حضرت علامہ سید مصطفی حیدر حسن میاں اور حضرت سید نظمی میاں رحمہما اللہ سے تمغہ خلافت حاصل ہے ۔

مولانا غلام ربانی فائق اعظمی ابن شیخ العلماء کو حضور احسن العلما سے خلافت حاصل ہے ۔

حضرت علامہ مفتی حفیظ اللہ قادری گھوسوی( علیہ الرحمہ) کو حضور رفیق ملت سے اور حضرت مولانا مفتی محمود اختر قادری گھوسوی (قاضی ممبئی) کو حضور امین ملت دامت برکاتہم القدسیہ سے شرف خلافت حاصل ہے۔

اللہ کرے ہمارے قصبے پر قادریت کی راجدھانی مارہرہ مطہرہ کا ابر فیض و کرم ہمیشہ یوں ہی برستا رہے۔آمین

شاداب امجدی برکاتی

جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف

جلسۂ تعزیت کے بجائے محفل توقیر وعزت سجائی جائے

افادیت واہمیت کے پس منظر میں اپنی روایات کا غیر جانبدارنہ تجزیہ نہ کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے

جلسۂ تعزیت کے بجاے محفل توقیر و عزت سجائی جاے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *