اردو کی تعلیم حاصل کریں، اردو اخبار خریدیں اور اردو میں درخواست لکھیں
عبدالسلام انصاری کی سرپرستی و محمد رفیع کی رہ نمائی والی تحریک کی اورائی میں ہوئی شروعات
اردو کی تعلیم حاصل کریں، اردو اخبار خریدیں اور اردو میں درخواست لکھیں : شمشاد احمد ساحل مظفر پور، (وجاہت، بشارت رفیع)
اورائی بلاک میں تحریک اردو زبان و ادب کی شروعات آج مورخہ -24 اپریل 2025 کو قومی اساتذہ تنظیم کے بلاک جنرل سیکریٹری محمد اکبر علی نے ضلع صدر شمشاد احمد ساحل کی موجودگی میں نیا گاؤں پنچایت کے بیجناتھ بیشی سے کی ۔
جس میں گاؤں کے لوگوں نے حصہ لیا ۔ جنرل سیکریٹری اور صدر صاحب نے اردو زبان کے بارے میں تفصیل سے باتیں کیں ۔اور انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم ضرور دیں ۔
اردو اخبار ضرور پڑھیں ۔ اردو میں آپ لوگ بغیر جھجک کسی بھی آفس میں درخواست دیں ۔ اگر کوئی جگہ اردو میں درخواست لینے سے منع کرتا ہے تو فوراً قومی اساتذہ تنظیم کو اطلاع کریں۔
ہم اردو معلم/معلمہ بھی جہاں کہیں بھی تدریس کا کام انجام دے رہیں ہیں ۔ اردو کی خدمت محنت سے کر رہیں ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ انشاءاللہ۔
تحریک میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہوئے ۔ ماسٹر مصلح الدین امیری ،ماسٹر آ صف حسین ، ماسٹر رضا المصطفی،ماسٹر نقی ،ماسٹر معصوم ،ماسٹر انور ،ماسٹر ثناء اللہ ، نرالے ،حافظ وسیم جعفر ،مسیح الدین، وغیرہ ۔
سبھی لوگوں نے تحریک کو مضبوط کرنے میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ سبھی لوگوں کو فروغ اردو تحریک و ادب کا اسٹیکر بھی دیا گیا ۔ سب لوگ بہت خوش ہوئے۔ اور تحریک کو وقت کی ضرورت بتایا۔