رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کر کے سدگرو گنگا گری نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا
رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کر کے سدگرو گنگا گری نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا
نوری مشن وفد نے مالیگاؤں SP اور DYSP سے ملاقات کی- قانونی کارروائی کی مانگ کی
مالیگاؤں : رسول اللہ ﷺ کی محبت ایمان کی جان ہے- توہین رسالت ﷺ کا مرتکب گستاخ سدگرو گنگا گری جس نے نفرت انگیز اسپیچ دی اور رسول اللہ ﷺ کی گستاخی کر کے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا اور جذبات کو مجروح کیا- اس عظیم ذات اقدسﷺ کی توہین کی؛ جن سے انسانیت کو وقار ملا، عزت ملی
اس طرح بحیثیت انسان آپ لوگوں کو بھی چاہیے کہ اپنے رسوخ کا استعمال کر کے تین الگ الگ مقامات پر درج FIR پر فوری عمل در آمد کروائیں-
ایسے شرپسند عناصر سماج، معاشرہ اور امن کے دشمن ہوتے ہیں- اس طرح کا اظہارِ خیال غلام مصطفیٰ رضوی نے شہر SP انکیت بھارتی اور DYSP تگبیر سنگھ سندھو سے بوقتِ ملاقات کیا- 16 اگست 2024ء کی شب مذکورہ افسران سے نوری مشن وَفد نے ملاقات کی اور عریضہ پیش کیا-
جس میں یہ درج ہے کہ گستاخ رسول امن، شانتی اور سکون کا دشمن ہے؛ بھڑکاؤ بھاشن دے کر مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور سخت اذیت پہنچائی ہے۔؎
اسے قانونی کارروائی کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے- ایسے عناصر ملک و سماج کے لیے سخت نقصان دہ ہوتے ہیں جن کا مقصد نفرت کی آگ بھڑکانا ہوتا ہے-
وفد میں فرید رضوی، آصف رضوی، سعد رضوی، وسیم احمد رضوی، شاداب رضوی، یاسین رضوی، امین علی رضوی موجود تھے- مذکورہ افسران نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے اور ہم کارروائی کروائیں گے- ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی