نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں

Spread the love

از : ارشد علیگ نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں ؟؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہم جیسے بہت سے لوگوں سے کیا جاتا ہے. دوسرے احباب نہ جانے کیا جواب دیتے ہیں. لیکن میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ عام طور پر طلباء وطالبات جیسے تیاری کرتے ہیں آپ ویسے نہ کریں تو ان شاءاللہ کام یابی ملے گی.

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں جب کوئی بھی چلن عام ہوجائے تو اس پر چل کر کام یابی حاصل کرنا بہت دشوار ہوتا ہے کیوں کہ ہر کوئی وہی چال چل رہا ہوتا ہے.

بطور مثال کوئز کھیلنا ہے.

اب میرے نزدیک یہ ایک رسمی کھیل کے سوا کچھ نہیں رہا.

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ ہر گروپ میں یہی کھیلا جا رہا ہے اور ہر کوئی یہی کھیل کھیل رہا ہے. جب تک کوئی کام ہم رسما اور روایتا کرتے رہیں گے اس کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوگا.

میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ بالکل فائدہ نہیں ہوگا. لیکن جیسا ہم چاہ رہے ہیں ویسا نہیں ہوگا. اس لئے اپنے پوچھنے والوں سے میں اکثر یہی کہتا ہوں کہ اگر JRF کرنا ہے تو اسمارٹ اسٹڈی کیجیے۔

سلیبس میں جتنے بھی مضامین ہیں سب کے تعلق سے آپ کا Concept clear ہونا چاہیے. اگر یہ کام آپ کرلیتے ہیں تو جو سوال حل کرکے نہیں جائیں گے وہ بھی درست کرکے آئیں گے

اگر بنیادی concept ہی آپ کا clear نہیں ہے تو آپ لاکھ آبجیکٹو پڑھ کر اور سینکڑوں سوالات حل کرکے چلے جائیں اکزام ہال سے آپ کچھ نہ کچھ غلط کرکے ہی لوٹیں گے۔

مثال کے طور پر ایک قصیدہ در نعت ہے

اس کے سوالات بناکر آپ 50 دفعہ حل کرلیجئے پھر بھی امکان ہے کہ امتحان ہال میں غلطی ہوسکتی ہے کیوں کہ آپ جس طرح حل کرکے گئے ہیں ہوسکتا ہے اس نے گھما کر پوچھ لیا ہو؛ لیکن آپ نے اگر اس قصیدے کو سمجھ لیا ہے اس کے معانی ومطالب آپ کے ذہن میں بالکل واضح ہوگئے ہیں تو پوچھنے والا جس طرح بھی پوچھے ذرا سا غور کرکے آپ درست جواب دیدیں گے

خواہ اس سے متعلق کوئز حل کرکے آپ نہ گئے ہوں۔

اس لیے میرا کہنا ہے جتنا وقت آپ رسمی طریقہ تیاری میں صرف کرتے ہیں اس کو سنجیدگی سے مضامین کو سمجھنے میں لگائیں انشاءاللہ یہ چیز آپ کے لئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگی

نوٹ) آج رات کسی دوست نے فون کرکے یہ سوال پوچھا تھا. اسے میں نے کچھ باتیں بتائی تھیں. سوچا اسے رقم بھی کردوں شاید کسی اور بھائی بہن کے بھی کام آجائے. یہ باضابطہ کوئی مضمون نہیں ہے

کچھ باتیں میں نے یونہی سرسری طور پر لکھ دی ہے. یاد رہے اپنے تجربے کی بنیاد پر یہ محض میری رائے اور میرا مشورہ ہے

پسند آئے تو ٹھیک ورنہ کوئی بات نہیں بس رمضان کے اس مبارک مہینے میں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں

✍️ ارشد علیگ

رسرچ اسکالر

9 thoughts on “نیٹ جے آر ایف اردو کی تیاری کیسے کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *