تحفظ ناموس رسالت ہماری زندگی ہے بلیاوی صاحب کا بیان حقیقت کا آئینہ دار

Spread the love

تحفظ ناموس رسالت ہماری زندگی ہے بلیاوی صاحب کا بیان حقیقت کا آئینہ دار ۔ مفتی محمد حسن رضا نوری

مفتی محمد حسن رضا نوری صدر مفتی مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ پریس ریلیز اعلامیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہماری زندگی ہے حضور ﷺسے عقیدت و محبت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے اور کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک حضور ﷺکو تمام رشتہ داروں سے بڑھ کر محبوب و مقرب نہ مانا جائے

ہر دور میں اہل ایمان نے پیارے آقاعلیہ الصلاۃ و التسلیم کی شخصیت کے ساتھ محبت و مئودت کی لازوال داستانیں رقم کی اسی عزم و حوصلے کو لے کر ادارہ شرعیہ کے صدر علامہ غلام رسول بلیاوی اور آپ کے ہمنوا زمینی سطح پر اترے ہیں

گزشتہ دنو ں میں ہزاری باغ جھارکھنڈ میں منعقدہ ادارہ شرعیہ تحریک بیداری و اصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلیاوی صاحب نے صبر و شکر کے ساتھ ملک کی سالمیت کی بات کہی

جو کہ ایمانیات اور انسانیت سے متعلق ہے کہ کربلا باطل کی شکست اور حق کی فتح کا نام ہے بلیاوی صاحب کے بیان کا یہی مفہوم ہے جسے تاریخ سے ناواقف لوگوں نے غلط تعبیر و تشریح کرکے خلاف میں بیان جاری کیا ہے جو قابل تردیدو مذمت ہے

ہم تمام علماے اہل سنت و جماعت آپ کی حمیت و تائید میں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *