محکمہ ڈاک میں بحالی

Spread the love

محکمہ ڈاک میں بحالی تقریباً 41 ہزار عہدوں کے لیے فارم 16 فروری تک میٹرک اور فوقانیہ پاس امید وار ضرور فارم بھریں: امتیاز احمد کریمی

( پریس ریلیز ) محکمہ ڈاک نے ملک بھر میں 40 ہزار 989 عہدوں پر بحالی کے لیے اشتہار شائع ہوئے ہیں۔ دسویں کلاس یا مساوری درجہ پاس امید وار دیہی ڈاک خدمات کے عہدے کے لیے درخواست فارم بھرنے کا عمل جاری ہے۔

امیدوار 16 فروری تک اپنا فارم بھر سکتے ہیں۔ مذکورہ عہدوں میں سب سے زیادہ 7897 عہدے اتر پردیش کے لیے ہیں جب کہ بہار کے لیے 1461 عہدوں پر بحالی ہونی ہے۔

یہ جان کاری امتیاز احمد کریمی نے بے روزگار نوجوانوں کو بطور رہ نمائی دی ہیں۔ جناب کریمی نے بتایا کہ خواہش مند امیدوار indianpostgdsonline.gov.in پر جا کر فارم بھر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بحالی کے لیے کوئی تحریری امتحان نہیں ہوگا۔ امیدوار کا انتخاب میرٹ لسٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ میرٹ لسٹ دسویں کلاس میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر تیار کیے جائیں گے۔

ڈاک خدمات کی ان بھالیوں کے تحت برانچ پوسٹ ماسٹر، اسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر، ڈاک خادم سے عہدے بھرے جائیں گے۔

دسویں درجہ میں حساب، مقامی زبان اور انگریزی میں پاس ہونا لازمی ہے۔ جناب کریمی نے کہا کہ اچھے نمبرات سے دسویں یا مساوی درجہ پاس نوجوان ضرور فارم بھریں۔ ان شاء اللہ آپ ضرور کام یاب ہوں گے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *