المعہد العلمی سوٹھگاؤں میں ششماہی امتحان اختتام پذیر
المعہد العلمی سوٹھگاؤں میں ششماہی امتحان اختتام پذیر
مدھوبنی : (انور حسین )
اہل علم و دانش کی زرخیز بستی سوٹھگاؤں شمالی بہار اور مدھوبنی ضلع میں ملک نیپال کے نقطۂ اتصال پر واقع ایک مردم خیز بستی ہے، زمانہ قدیم ہی سے اسے شہرت حاصل ہے چوں کہ اس بستی نے وقت کے عظیم المرتبت جیالے کو عوام الناس کے حوالے کیا ہے
اور جب جب علاقہ کے افراد کسی دقت طلب مسائل سے دوچار ہوئے ہیں تو انہوں نے اِسی بستی کی طرف رجوع کر کے اپنے مسائل کا جواب پا لینے کے بعد سکون و راحت پایا ہے۔ یہاں پر ایک مکتب بنام المعہد العلمی قائم ہے جس میں بستی کے بچے اور بچیاں زیور علم سے آراستہ ہوتے ہیں
فی الحال دو مدرسین اپنے اپنے علمی جوہر تجربے کی روشنی میں طلبہ وطالبات کے مابین بکھیرنے میں سرگرداں ہیں، ان میں سے ایک اہل ذوق اور زبان و ادب سے مربوط حضرات کے دلوں کی دھڑکن فضیلۃ الشیخ امجد نور اثری ہیں جو سوشل میڈیا پر ملکی و غیر ملکی سطح پر بھی اپنی سحر بیانی سے مدّاحوں کے اذھان و قلوب ہر چھائے ہوئے ہیں
علاقے میں جہاں پروگرام منعقد ہو اور اس میں شیخ موصوف کی شرکت نہ ہو تو مجلس ادھوری رہتی ہے، دوسرے نوجوان عالم دین جامعہ اسلامیہ فیض عام کے متخرّج فضیلۃ الشیخ محمد میکائل فیضی ہیں جو اپنے تجربے کے مطابق طلبہ و طالبات کو سینچنے میں منہمک ہیں۔
مورخہ 29/ستمبر 2024ء سے مکتب کے اندر ششماہی امتحان منعقد کیا گیا، مکتب کے نائب صدر فضیلۃ الشیخ ابوالامر عبدالباقی ابوالقاسم حفظہ اللہ ناظم اعلیٰ المعہد الاسلامی امگاؤں، فضیلۃ الشیخ عبدالقیوم اسلامی حفظہ اللہ سابق صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ راگھونگر بھوارہ مدھوبنی ناظم اعلیٰ، فضیلۃ الشیخ شوکت امینی حفظہ اللہ نائب ناظم اور بستی کے ذمہ دار و ہونہار افراد جناب محمد حبیب شاہ و جناب توحید عالم صاحبان کی سرپرستی و نگرانی میں امتحان رواں دواں تھا
فضیلۃ الشیخ احمد اللہ فیضی حفظہ اللہ مدرّس مدرسہ احمدیہ سلفیہ مِلکی محلہ آرہ اور فضیلۃ الشیخ محمد تبارک سلفی حفظہ اللہ مدرّس المعہد الاسلامی امگاؤں بحیثیت ممتحن تشریف رکھتے تھے،امتحان انتہائی پرسکون ماحول میں اختتام پذیر ہوا ۔