مرادآباد سے ترکی وغیرہ کے زلزلہ زدگان کی امداد
مرادآباد سے ترکی وغیرہ کے زلزلہ زدگان کی امداد
پچھلے دنوں ترکی، شام،لبنان میں
زلزلہ نے شدید تباہی مچائی جو نہایت ہی درد ناک اور الم ناک ہے جس کی وجہ سے ہر طرف ہاہا کار مچاہوا ہے۔
ایسے غم واندوہ کے موقع پر ان کی مدد کرنا ہر مومن کا مشترکہ ایمانی فریضہ ہے۔
بھلا ہو رضا اکیڈمی ممبئی کے بانی الحاج سعید نوری صاحب کا جنہوں نے ترک وشام کے ان بے کسوں کی امداد کی اپیل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کے غیور مسلمانوں نے اس کا استقبال کیا اور دعا کے ساتھ ہر ممکن مالی امداد وتعاون کی کوشش وسعی کی۔
ریاست مرادآباد سے اہل سنت وجماعت کی جانب سے بھی اس امدادی فنڈ میں حصہ لیا گیا چناں چہ آج مورخہ 23 رجب المرجب 1444ھ مطابق 15 فروری 2023 بروز بدھ درگاہ اعلی حضرت بریلی شریف میں استاذ العلما حضرت مفتی عاقل رضوی مصباحی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف کے توسط سے الحاج سعید نوری صاحب کو ارسال کیا گیا
اس موقع پر سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کے مشیر اعلی فاضل علوم اسلامیہ حضرت مفتی مشتاق احمد امجدی حفظہ اللہ صدر مفتی ازہری دارالافتا، ناسک بھی موجود تھے،
یہ امدادی پیشکش مندرجہ ذیل علماے اہل سنت کی کوشش وتحریک سے پیش کی گئی
سگ بارگاہ حضور تاج الشریعہ الحاج محمد شاہد حسین رضوی خطیب و امام نوری جامع مسجد قاضی پورہ، حضرت حافظ و قاری شہادت حسین صاحب مدرسہ ضیاء العلوم قاضی پورہ اور عالی جناب اشتیاق حسین چودھری قاضی پورہ ،محمد سلمان ساحل قاضی پورہ و مسلمانان قاضی پورہ اور مسلمانان منڈیا گنوں سہالی کھدر و حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی ناظم اعلی جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیا معافی مرادآباد،اور راقم الحروف محمد نفیس القادری امجدی،مدیر اعلی سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد۔
خطیب و امام اعلی حضرت جامع مسجد منڈیا گنوں و پرنسپل جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم گلڑیامعافی مرادآباد۔