اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور مظفر پور میں یوم آزادی کی پرچم کشائی

Spread the love

اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور مظفر پور میں یوم آزادی کی پرچم کشائی

مظفر پور، 17/ اگست (وجاہت ، بشارت رفیع)

اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کی پرچم کشائی کی تقریب 10 بجے دن میں ہوئی، پرچم کشائی کی ادائگی جناب ڈاکٹر سید مرتضیٰ صدر اسلامیہ ڈگری کالج کے ہاتھوں ہوئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کے علاوہ ملت تعلیمی سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین موجود تھے۔ اس کے ساتھ کالج کے اساتذہ و ملازمین بھی شریک رہے۔

اس موقع پر اسلامیہ ڈگری کالج و ملت تعلیمی سوسائٹی کے بانی و سیکریٹری جناب ڈاکٹر نور عالم خان نے یوم آزادی کی حصولیابی کے لئے جن لوگوں نے قربانی پیش کی ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ ڈگری کالج ترہت کمیشنری بی آر اے بہار یونیورسٹی کا ایک واحد اقلیتی ادارہ ہے جسے نیشنل ایجوکیشن کمیشن نئی دہلی سے 2011 میں اقلیتی ادارہ کا درجہ حاصل ہے۔

اس کو بہار سرکار کے جوائنٹ سیکریٹری کے نوٹیفیکیشن کے ذریعہ بھی اقلیتی کالج کا درجہ حاصل ہے۔ ڈاکٹر نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے بھی اسلامیہ ڈگری کالج کو مالیاتی سہولت کے ساتھ کالج کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اب اس سلسلے میں ملت تعلیمی سوسائٹی کا ایک وفد ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ، افضال احمد خان، جناب عرفان دلکش، ساجد انور، شاہ نواز عالم، ڈاکٹر شبیر عباس پر مشتمل نائب وزیر اعلی جناب تیجسوی پرساد یادو، وزیر اعلی جناب نتیش کمار سے مل کر زیڈ اے اسلامیہ کالج سیوان ، مرزا غالب کالج گیا و دیگر اقلیتی اداروں کی طرح اسلامیہ ڈگری کالج کے اساتذہ و ملازمین کو ہر ماہ تنخواہ و دیگر سہولیات فراہم کرنے کی گزارش کرے گا۔

اس موقع پر سیکریٹری موصوف نے بتایا کہ کالج کی جانب سے ایک رسالہ شائع کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا ہے۔ کالج کی جانب سے ایک اقلیتی کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ جس میں اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر جناب زماں خاں صاحب، قانون ساز کونسل کے صدر دویش چندر ٹھاکر، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی جناب اسرائیل منصوری، ممبر قانون ساز اسمبلی و صدر اقلیتی فلاح و بہبود قانون ساز قاری صہیب صاحب و محترمہ وینا دیوی ویشالی کو مدعو کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

وہیں پرچم کشائی کے بعد صدر موصوف جناب ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر آپسی بھائی چارگی اور کالج کی ترقی میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کا حکم دیا ساتھ ہے ملازمین کو اپنی ذمہ داری نبھانے کو کہا۔ اس موقع پر افضال احمد خان صاحب، عرفان دلکش، ڈاکٹر مقبول احمد ، ڈاکٹر ایف رحمان، سابق پرنسپل احمداللہ صاحب، شاہ نواز عالم، ساجد انور، باسو دیو بھگت، پروفیسر شبیر عباس ، ڈاکٹر علیم الدین اور ڈاکٹر جاوید وغیرہ نے بھی اپنے اپنے اظہار کا خیال کیا۔

One thought on “اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور مظفر پور میں یوم آزادی کی پرچم کشائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *