سیکریٹری و متولیان کو سروے میں وقف جائداد کو درج کرانے کا ضلع اوقاف کمیٹی کا مشورہ

Spread the love

سیکریٹری و متولیان کو سروے میں وقف جائداد کو درج کرانے کا ضلع اوقاف کمیٹی کا مشورہ

مظفر پور: (وجاہت، بشارت رفیع)
ضلع اوقاف کمیٹی مظفر پور کی ایک اہم نشست صدر جناب احتشام حسین کی صدارت میں رام باغ واقع کثیر المقاصد عمارت میں ہوئی۔ نظامت کے فرائض سیکریٹری پروفیسر شمیم اختر نے ادا کئے۔

آج کی اس نشست میں کمیٹی کے اہم رکن سید ریاض احمد عرف ننھو بھائی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور پروفیسر فاروق احمد صدیقی نائب صدر اوقاف کمیٹی مظفر پور نے ان کے ایصال و ثواب کے لیےدعا کی۔

دوسرے ایجنڈے کی شکل میں وقف ایکٹ 2024 پر عوام کے خدشات اور بے چینی کے مد نظر ضلع سنی اوقاف کمیٹی نے ایکٹ کے مضر اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ہند سے اس سلسلے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کرنے کی اپیل کی۔

وہیں تمام سیکریٹری و متولیان سے وقف سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور وقف جائداد کو جاری سروے میں درج کرانے کی اپیل بھی کی۔

آج کی اس نشست میں ڈاکٹر رضوان احمد اعجازی، منور اعظم، عطاء الرحمٰن عرف چھوٹے بابو، پروفیسر شبیر احمد و مظفر حسین وغیرہ نے شرکت کی

کس کی تابوت میں کیل،کس کے سرسجے گا تاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *