آرزو پروین ،ڈی جی ایم روہتک ،پنجاب نیشنل بینک بہار کی بیٹی نے کیا کمال

Spread the love

آرزو پروین ،ڈی جی ایم روہتک ،پنجاب نیشنل بینک بہار کی بیٹی نے کیا کمال

مظفر پور (آفاق اعظم)

بہار کی بیٹی اور مظفرپور ضلع کے پاور بلاک کے مجھولیا گاؤں کے رہنے والے عظیم مجاہد آزادی مرحوم شمس الہدیٰ کی نواسی آرزو پروین نے پنجاب نیشنل بینک روہتک زون میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے کا چارج لیا ہے ۔

آرزو پروین کے والد محمد وسیم فوج میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں ہیں ۔وہ سی آر پی ایف میں کمانڈنٹ کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔ان کا آبائی گاؤں موتیہاری ضلع کے بہوارہ ، مہسی کے قریب ہے ۔آرزو پروین کی ابتدائی تعلیم والد کے ملازمت کی وجہ سے ملک کے مختلف جگہوں پر ہوئی ۔

بعد میں دہلی میں مقیم ہو کر تعلیم مکمل کیا۔تعلیم مکمل کرنے کہ بعد ہی پنجاب نیشنل بینک میں ملازمت حاصل کر لیا اور ترقی کر کے ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

ان کی تعلیم و تربیت میں والد محمد وسیم اور والدہ گلشن آرہ کا اہم رول رہا ہے ۔

آرزو پروین کی اس شاندار کارکردگی پر انکے ماموں عبدالودود صدیقی ،ماموزاد بھائی قیصر عالم، سرور عالم، ابو حسنات صدیقی ،ابو اوسامہ صدیقی اور اُن کے خاندان دربار کے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ انہیں مبارک باد پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *