مدرسہ بورڈ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری نے حافظ سہیل اختر کی حوصلہ افزائی کی

Spread the love

مدرسہ بورڈ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری نے حافظ سہیل اختر کی حوصلہ افزائی کی

پٹنہ : (نمائندہ)

عظیم مجاہد آزادی عبدالقیوم انصاری صاحب کے یوم ولادت کے موقع پر ایک سیمینار منعقد ہوئی جس میں اُن کے کیے گئے کارناموں کو یاد کیا گیا۔

اور اس موقع پر حافظ سہیل اختر عرف منا انصاری کو مدرسہ بورڈ کے سکریٹری عبد السّلام صاحب نے گلے میں پھول ڈال کر مبارکباد دیا منا انصاری نے مدرسہ بورڈ کے سکریٹری کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ بورڈ کے سکریٹری عبد السّلام انصاری نے کہا کہ باباۓ قوم عبدالقیوم انصاری صاحب کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہیے، اس موقع پر جے ڈی یو لیڈر انجم آرا صاحبہ، بی پی ایس سی بورڈ کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی صاحب۔

قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر اشرف فریدی صاحب، ڈاکٹر انوار الہدا صاحب، مرحوم عبدالقیوم انصاری صاحب کے پوتے تنویر انصاری صاحب، گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز صاحب، مدرسہ بورڈ کے ایگزام کنٹرولر نورالسلام صاحب، رضوان صاحب، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے کنوینر محمد رفیع صاحب، اور بہار کے ہر ایک ضلع سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی پور کے مشہور صحافی اور اردو ایکشن کمیٹی حاجی پور کے صدر عظیم الدین انصاری کو عبدالقیوم انصاری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر جناب سہیل اختر عرف منا انصاری نے عظیم الدین انصاری صاحب کو مبارک باد دیا اور بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ اردو کے مختلف شعبہ میں خدمت انجام دے رہے شخصیتوں کے حوصلہ افزائی کے لیے اقلیتی تنظیموں و اداروں کو آگے آکر حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے ۔

انہوں نے اس موقع پر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سکریٹری کی پزیرائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *