دار العلوم گلشن مصطفی بہادرگنج مراداباد میں یوم آزادی کا جشن تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا
دار العلوم گلشن مصطفی بہادرگنج مراداباد میں یوم آزادی کا جشن تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا
آج مؤرخہ 15/اگست 2022ء مطابق 16/محرم الحرام 1444ھ بروز پیر دار العلوم گلشن مصطفی بہادر گنج مراداباد میں” یوم آزادی ” کا جشن پورے تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔
جس میں ناظم اعلی قاری فہیم الدین صاحب قبلہ اور عالی جناب اختر حسین صاحب، عزت مآب خالد پردھان جی نے پرچم کشائی کے فرائض انجام دیے اور اس کے بعد اپنے خطاب میں شہداے وطن کو یاد کرکے یہ پیغام دیا کہ آئندہ بھی اگر ملک کی حفاظت کے لیے ہمیں جان و مال کی کوئی قربانی دینا پڑی تو ہم اس سے گریز نہیں کریں گے۔
اس کے بعد مفتی محمد ایوب مصباحی پرنسپل ادارۂ ہذا کا خطاب ہوا جس میں انھوں نے برطانوی تن کے گورے من کے کالوں کی وطن عزیز میں بنام ایسٹ انڈیا کمپنی مداخلت اور مغل سلطنت کے حکمرانوں، نوابوں، راجاؤں کی خانہ جنگی سے استفادے اور ناجائز تسلط کے بابت سمجھایا اور آگاہ کیا کہ اس ملک میں مسلمانوں کا بھی برابر کا حق ہے کہ اس میں ان کے رہنماؤں قائد جنگ آزادی علامہ فضل حق خیرابادی، علامہ عنایت احمد کاکوروی، محمد علی جوہر، مولانا کفایت علی کافی وغیرہ کی بھی لاشیں مدفون ہیں۔
ادارے کے دیگر اساتذہ مولانا محمد رضوان سلامی، مولانا محمد اکبر علی سعدی ، عزت مآب ماسٹر سلیم احمد صاحب نے بھی شرکت کی ۔
پرچم کشائی کے بعد طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور دار العلوم کی پوری فضا نعروں سے گونج اٹھی کچھ حب وطن سے متعلق کلام بھی پیش کیے گئے۔ اس طرح سب نے ملک کر شہداے وطن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
از: مفتی محمد ایوب مصباحی
پرنسپل دار العلوم گلشن مصطفی بہادر گنج، ٹھاکر دوارہ مراداباد، یوپی
رابطہ نمبر: 8279422079
معزز علماے اہل سنت سے مودبانہ گزارش
مجاہد آزادی علامہ فضل حق خیر آبادی
ہندوستان کی آزادی اور علامہ فضلِ حق خیرآبادی
جنگ آزادی 1857ء کا روشن باب : قائد انقلاب علامہ فضل حق خیرآبادی
جنگ آزادی میں علماے کرام کی سرگرمیاں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی حصہ داری
مجاہد انقلاب حضرت مفتی عنایت احمد کاکوروی علیہ الرحمہ
جنگ آزادی میں مسلمانوں کی قربانیاں