گجرات بم دھماکے کے ملزم اسلم کشمیری رہا
گجرات بم دھماکے کے ملزم اسلم کشمیری رہا
ممبئی : 2006 میں گجرات کے کالو پور ریلوے اسٹیشن پر ہوئے بم دھما کہ کے الزام میں گرفتار کیے گئے اسلم کشمیری کی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی لیگل ٹیم کی کام یاب پیروی کے نتیجے میں احمد آباد خصوصی عدالت سے باعزت رہائی کا حکم صادر ہوا ہے۔
اس بات کی اطلاع آج یہاں اس مقدمہ کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے دی ہے ۔
واضح رہے کہ 2011 میں اسلم کشمیری کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر تعزیرات ہند کی دفعات 124,123,121 کے ساتھ ساتھ یو اے پی اے کی دفعہ 30,18,13,10 کے ساتھ سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔
2011 سے اسلم کشمیری پولیس اور عدالت کی تحویل میں تھے بالاخر 22 اپریل 2022 کو خصوصی سیشن عدالت احمد آباد سے ان کی رہائی کا فیصلہ صادر ہوا ہے۔
عدالت میں اس کیس کی پیروی جمعیۃ لیگل ٹیم کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان کی نگرانی میں ایڈوکیٹ دلشاد پٹھان کر رہے تھے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے اسلم کشمیری کے رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء مہاراشٹر کی لیگل ٹیم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر ناجائز مقدمات میں پھنسائے گیے نوجوانوں کی کام یاب طریقے پر عدالتوں میں پیروی کر رہی
حالات نا مساعد ہونے کے باوجود نوجوان عدالتوں سے بری ہور ہے ہیں ۔