ترکی دھماکا بم نصب کرنے والی شامی خاتون گرفتار

Spread the love

ترکی دارالحکومت استنبول میں دھما کے الزام میں تر کی پولیس نے مبینہ طور پر بم نصب کرنے والی ایک شامی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کوقرار دیا ۔ اسی کے ساتھ تر کی پولیس نے گزشتہ رات شامی خاتون اعلام البشیر کو گرفتار کیا ہے ۔

پولیس کے مطابق احلام البشیر نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہیں کر دعسکریت پسندوں نے تربیت دی تھی اور وہ شام کے ایک شمالی قصبے عفرین کے راستے ترکی میں داخل ہوئیں۔ قبل ازیں ،ترکی کے وزیر داخلہ نے دارالحکومت استنبول میں دھما کے کا ذمہ دار کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کو قرار دے دیا ۔جب کہ ایک مشتبہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

ڈان میں شائع غیرملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ( 15 نومبر کو) ترکی کے دارالحکومت استنبول کے تقسیم اسکوائر میں تاریخی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے تھے ۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

سرکاری نیوز ایجنسی انادولو و کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان صوملیو نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے واقعے کی ذمہ دار ہے ۔

مغربی اتحاد اور ترکی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کو بلیک لسٹ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا تھا ۔تنظیم نے کردوں کے لیے 1980 کی دہائی سے شمالی مشرقی ترکیہ میں خود ساخیہ حکومت قائم کر کے شدت پسندی اختیار کر رکھی ہے ۔ 

ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی مذمت کر تے ہوۓ پر یس کا نفرنس میں کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا ہے، ہمارا کہنا غلط بھی ہوسکتا ہے لیکن ابتدائی طور پر یہ اشارے مل رہے ہیں کہ استنبول میں دھما کا ایک دہشت گر دی تھی۔

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *